جمعہ, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سب ضلع ہسپتال ترال میں عملے اور سازو سامان کی قلت پر عوام برہم

مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کامل کرسہولیات کے عدم دستابی کے خلاف احتجاج

by Srinagar Mail
18/09/2026
A A
سب ضلع ہسپتال ترال میں عملے اور سازو سامان کی قلت پر عوام برہم
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز

ترال//سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں عملے کی قلت اور اہم سہولیات کی عدم دستابی کے خلاف علاقے کے مختلف سیاسی لیڈان ،سمار کار کنان ،تاجروں اور عام لوگوں نے اہم مسائلے کی طرف حکام کا توجہ مبذول کرانے کی غرض سے جمعہ کے روز ہسپتال کے صحن میں جمع ہو کر زور داراحتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا سب سے پہلے سب ضلع کے 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کے ساتھ طبی سہولت کے نام پر مذاق ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا ہسپتال کے گیٹ پر نصب بورڑ پر جلی حروف سے SDHلکھا ہے جبکہ نسخوں پر CHCلکھا ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا ہسپتال اس وقت سی ایچ سی کے حساب سے عملہ تعینات ہے جن میں بیشتر شعبہ جات کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نیم طبی عملے کی کرسیاں خالی پڑے ہے۔اس احتجاج میں شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر "سب کے لیے صحت، سب کے لیے انصاف” اور "لوگوں کی زندگیوں پر سیاست نہیں” جیسے نعرے درج تھے۔جنید میر یوتھ لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ایس ڈی ایچ کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود ہسپتال مبینہ طور پر صرف کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) کی سطح پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہسپتال گزشتہ چند سال سخت بد نظمی کا شکار ہوا ہے جس کی وجہ سے اب یہ ہسپتال براہ نام ہو کر رہ گیا ہے ۔معروف ٹریڈ یونین لیڈر و سماجی کار کن فاروق ترال نے کہا ہے آج تک اس اہم مسئلے کو حکام خاص کر وزیر صحت تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا موجودہ سرکار میں جتنے بھی ممبران اسمبلی کو منسٹر بنایا گیا ہے انہوں نے آج تک کبھی بھی ترال کا دورہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ صرف اپنے حلقہ انتخابات کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ ادھر ایک اور سیاسی کار کن منظور احمد تانترے نے بتایا اگر ترال ہسپتال میں فوری طور پر عملے کی تعیناتی اور سہولت کی دستیابی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ بھوک ہڑتال درج کریں گے ۔مناسب طبی سہولیات کی مبینہ عدم دستیابی کے خلاف جمعہ کی صبح ترال میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہسپتال میں طبی خدمات کو بہتر بنانے اور متعلقہ حکام سے جوابدہی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میںمزکورہ بالا لوگوں کے علاوہ سماجی کار کن علی محمد ریشی، بشیر احمد جان سمیت دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سپیکر نے قانون ساز اسمبلی کی خزاں سیشن سے قبل ’ آل پارٹی ‘ اور ’بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کی ” نشہ مکت بھارت “ دستاویزی فلم اور کولیج نمائش کا افتتاح کیا

Related Posts

جاوید ڈار نے کھمبر فارم میں شیپ بریڈنگ کے اقدامات کا جائزہ لیا

جاوید ڈار نے کھمبر فارم میں شیپ بریڈنگ کے اقدامات کا جائزہ لیا

ڈگری کالج پانپور کا ششماہی نیوز لیٹر ”شاخِ زعفران“ کا دوسرا شمارہ جاری

ڈگری کالج پانپور کا ششماہی نیوز لیٹر ”شاخِ زعفران“ کا دوسرا شمارہ جاری

سکینہ اِیتو نے پانپور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے پانپور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا

سول سیکرٹریٹ سری نگر میں بجٹ اور ایس ڈِی جیزکو باہم مربوط کرنے سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے امرتسر میں تجدید شدہ جے اینڈ کے ہاﺅس کا اِفتتاح کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے امرتسر میں تجدید شدہ جے اینڈ کے ہاﺅس کا اِفتتاح کیا

Next Post
لفٹینٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کی ” نشہ مکت بھارت “ دستاویزی فلم اور کولیج نمائش کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کی ” نشہ مکت بھارت “ دستاویزی فلم اور کولیج نمائش کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس سروس کے نئے تعینات اَفسران کو تقرری نامے سونپے

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس سروس کے نئے تعینات اَفسران کو تقرری نامے سونپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail