ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عشر :اسلام کی نظر میں

by Srinagar Mail
13/10/2023
A A
عشر :اسلام کی نظر میں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

شیخ افلاق حسین

اسلام کے اقتصادی نظام کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اسلام دولت کو ایک جگہ منجمد نہیں رہنے دیتا بلکہ اس کو گردش میں رکھتا ہے تاکہ مال دار طبقہ مال کی کثرت و فراوانی کی وجہ سے غرور ، تکبر اور ظلم پر نہ اتر آئے۔ اسی طرح غریب بھی احساس کمتری کا شکار ہو کر مایوسی اور جرائم کا مرتکب نہ ہو ۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا جذبہ جہاں لوگوں کی معاشرتی ضروریات کو پورا کرتا ہے وہاں اسکا روحانی فائدہ یہ حاصل ہوتا ہے کہ انسان کے دل سے مال کی محبت نکل جاتی ہے کیونکہ مال کی بے جا محبت جب دل میں اترتی ہے تو انسان اپنے مقصد تخلیق سے یکسر غافل ہو جاتا ہے چنانچہ اسلام نے مال کے متعلق چند عبادات مقرر فرما دی ہیں تاکہ معاشرہ ظلم و ستم اور جرائم سے پاک وصاف رہے۔ اسلام کے اس اقتصادی نظام کا ایک جزو عشر بھی ہے۔
عشر یا عُشر کا لغوی مطلب ہے دسواں حصہ لیکن دینی اصطلاح میں یہ زمین کی پیداوار کی زکوٰۃ ہے۔ فقہا کرام کی تصریحات کے مطابق جس کھیت کی زراعت میں آبپاشی کے لیے بوجھ اٹھانا پڑے تو اس پیداوار میں سے نصف عشر دینا واجب ہے اور جس کھیت کی زراعت میں مشقت کم ہو وہاں عشر یعنی دسواں حصہ دینا واجب ہے۔
زمین کی ہر پیداوار میں عشر نکالنا فرض ہے، قرآن پاک میں صاف صاف حکم ہے :
” اے ایمان والو، راہِ خدا میں بہتر حصہ خرچ کرو اپنی کمائی میں سے اور اس میں سے جو کچھ ہم نے تمہارے لئے زمین سے نکالا ہے“۔
اور دوسرے مقام پر ارشاد ہے :
”اور اللّه کا حق ادا کرو جب تم فصل کاٹو“۔
نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :
”جو زمین ، بارش یا چشمے کے پانی ( قدرتی ذرائع سے سیراب ہو یا قدرتی طور پر خود سیراب ہو) تو اس میں دسواں حصہ واجب ہے اور جو زمین خود پانی کھینچ کر سیراب کی جائے ( مصنوعی ذرائع آب پوشی سے سیراب کی جائے) تو اس میں نصف عشر واجب ہے“۔
اور ارشاد فرمایا :
” شہد میں عشر ادا کیا کرو“۔

نیز فرمایا :
” دس مشک شہد میں ایک مشک شہد دینا واجب ہے “۔ (ترمذی)

عشر کے مسائل :

1۔ عشر فرض ہونے کے لیے کسی نصاب کی کوئی شرط نہیں، چاہے پیداوار تھوڑی ہو یا زیادہ ، بہرحال عشر واجب ہے۔

2۔ عشر میں ایک سال گزرنے کی قید نہیں ہے، بلکہ جن زمینوں سے سال میں دو فصلیں حاصل ہوتی ہیں، ہر مرتبہ عشر فرض ہوگا۔

3۔ اگر پیداوار کا مالک کوئی نابالغ بچہ ہو یا کم عقل یا دیوانہ ہو، تب بھی عشر نکالنا فرض ہے۔

4۔ عشر ادا کرنے والے کو اختیار ہے کہ چاہے عشر میں وہی پیداوار ادا کرے جس پر عشر واجب ہوا ہے یا اس کی قیمت ادا کرے۔

5۔ عشر کا مال بھی انھیں مصارف میں صرف کیا جائے گا جو زکوٰۃ کے مصارف ہیں۔

یہ وہ دین کی باتیں ہیں جن کا علم اور اس پر عمل مسلمان کیلئے ضروری ہے بالخصوص وہ زمین دار لوگ جن کو اللہ کریم نے زمین جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ زمین سے حاصل ہونے والا غلہ اناج وغیرہ میں اللہ کا حق ادا کرنا لازمی ہے۔
اللّه تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

شیخ افلاق حسین
سیموہ ترال

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

IUSTاونتی پورہ میں اوزون لئیر کی اہمیت پرایک ماہ طویل پروگرام اختتام پذیر

Next Post

گورنمنٹ ہائی اسکول اونتی پورہ میںمنشیات مخالف اور صفائی ستھرائی پروگرام منعقد

Related Posts

صدردی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) سی اے چرن جوت سنگھ نندا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

صدردی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) سی اے چرن جوت سنگھ نندا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے کشمیرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے پانی کے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

وزیر اعلیٰ نے کشمیرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے پانی کے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

عمر عبداللہ نے سکمز کا دورہ کیااور محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کی

شدید گرمی اور گرمائی چھٹیاں، کوکرناگ میں سیلانیوں کابھارش رش

شدید گرمی اور گرمائی چھٹیاں، کوکرناگ میں سیلانیوں کابھارش رش

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

Next Post
گورنمنٹ ہائی اسکول اونتی پورہ میںمنشیات مخالف اور صفائی ستھرائی پروگرام منعقد

گورنمنٹ ہائی اسکول اونتی پورہ میںمنشیات مخالف اور صفائی ستھرائی پروگرام منعقد

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااور لوگوں کو وقف کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااور لوگوں کو وقف کیا

سیکرٹری ثقافت و سیاحت نے چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹول 2023ءکا اِفتتاح کیا

سیکرٹری ثقافت و سیاحت نے چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹول 2023ءکا اِفتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail