منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پچھلے کچھ برسوں سے کشمیر کی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن دراندازی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسند صفوں میں بھرتی میں کمی آئی ہے۔پولیس سربراہ

by Srinagar Mail
21/10/2023
A A
پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر21 اکتوبر،: جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے سنیچر کے روز کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقریباً اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے جبکہ یو ٹی میں امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دراندازی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسند صفوں میں بھرتی میں کمی آئی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق کہ سرینگر کے زیون میں آرمڈ پولیس ہیڈکوارٹر پر یوم پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کی لعنت سے متاثر ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ "جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے”۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ امن کو ایک مستقل خصوصیت کے طور پر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امن کو درہم برہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم پولیس اس طرح کی تمام حربوں کو ناکام بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں میں افسران سمیت آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ فوج اور دیگر فورسز کے کچھ افسران نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے کشمیر کی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کے این ایس کے مطابق کہ جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے شہید ہونے والے ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 1606 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے ہیں اور آج ہم اپنے شہدائ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ جموں و کشمیر کی پوری قوم ان کی قربانیوں کی بہت زیادہ مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پولیس فورس شہدائ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ دریں اثناء جموں و کشمیر پولیس نے خون کے عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں 200 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اور خون کا عطیہ دیا۔انہوںنے کہا ملی ٹنسی کی صفوں میں مقامی نوجوانوں کی بھرتی میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال 110نوجوانوں نے عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سال، اب تک صرف 10نے شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 میں سے چھ ہلاک ہو چکے ہیں۔”ہم باقی چاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ ان کی واپسی کے دروازے بند نہیں کیے گئے۔ ہم آپ کی جان نہیں لینا چاہتے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ امن کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کو بڑے پیمانے پر کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حکومت نے اس سال موسم سرما کی بہتر تیاری کی ہے:صوبائی کمشنر

Next Post

غلام رسول غیور کی18ویں برسی پر ٹیگور ہال میں پر وقار تقریب منعقد

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

غلام رسول غیور کی18ویں برسی پر ٹیگور ہال میں پر وقار تقریب منعقد

ُٰ ٓپی ایم جی ایس وائی کا رابط سڑک تعمیر کرنے کے لئے عجیب منصوبہ مرتب

ُٰ ٓپی ایم جی ایس وائی کا رابط سڑک تعمیر کرنے کے لئے عجیب منصوبہ مرتب

ایل جی منوج سنہاکا وشنو دیوی کی مندرپر حاضری ،یوٹی کی ترقی اور امن کے لیے دعا کی۔

ایل جی منوج سنہاکا وشنو دیوی کی مندرپر حاضری ،یوٹی کی ترقی اور امن کے لیے دعا کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail