منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

محکمہ زراعت کشمیر کے زیر اہتمام جشن زعفران کا اِنعقاد

جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت حکومت نے فصلوں کے فروغ کیلئے خصوصی منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ شبنم کاملی

by Srinagar Mail
03/11/2023
A A
محکمہ زراعت کشمیر کے زیر اہتمام جشن زعفران کا اِنعقاد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/02نومبر2023ئمحکمہ زراعت کشمیر نے آج اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر( آئی آئی کے ایس ٹی سی) دوسو پانپور میں دو روزہ جشنِ زعفران کا اہتمام کیا۔ تقریب کا اِفتتاح سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شبنم کاملی نے کیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیرجی آر میر،مختلف متعلقہ محکموں کے سربراہان، بی ڈی سی کاکاپورہ عمر جان، ڈی ڈی سی کاک پورہ عبدالقیوم میر، ممبران کسان بورڈ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن جی ایم دھوبی، جوائنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر اِن پٹس تبسم ناز، چیف ایگری کلچر آفیسر پلوامہ محمد اقبال خان، زعفران کے کاشتکار، مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبا¿ اور زراعت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری زرعی پیداوار نے دو روزہ تقریب کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے زرعی معیشت کی مجموعی ترقی اور پانپور علاقے کے زعفران کاشتکاروں کی سماجی و اِقتصادی تبدیلی میں کشمیر زعفران کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ علاقے کی کسان کمیونٹی کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کے بعد کشمیر زعفران قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
شبنم کاملی نے کسانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور محکمہ کے مختلف اَقدامات سے فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہوں نے زعفران کاشتکاروں سے کہا کہ وہ آئی آئی کے ایس ٹی سی میں اپنے لئے دستیاب سائنسی سہولیات سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔سیکرٹری موصوفہ نے شرکا¿کو بتایا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )کے تحت حکومت نے زعفران سمیت مخصوص فصلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے ایک خصوصی منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام تر کوششیں کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر زعفران کاشت کارزعفرانی شعبے کی ترقی کے لئے حکومت کے پروگراموں،سکیموںسے واقف ہو۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے لئے بیداری پروگرام منعقد کریں اور اُنہیں زعفران سمیت مختلف فصلوں سے متعلق مختلف مہارتوں اور تکنیکوں کی تربیت دیں۔ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے سیشن میں کلیدی خطبہ پیش کیا او رزعفران کی فصل کے مجموعی منظر نامے کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔اُنہوں نے گذشتہ چند برسوں کے دوران محکمہ کی طرف سے کی گئی مختلف اقدامات کی تفصیلات بنائیں۔شبنم کاملی نے آئی آئی کے ایس ٹی سی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہیں متعلقہ ماہرین نے بریفنگ دی۔ اُنہوں نے زراعت اور متعلقہ محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔اِس سے قبل جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن جی ایم دھوبی نے دو روزہ میلے کا خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔اِس موقعہ پرایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں لوک فنکاروں اور مختلف تعلیمی اِداروںکے طلبا¿ نے اَپنی پرفارمنس سے شرکا¿ کو محظوظ کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ناگہ بل اور ماندلوگوجر بستی کے بیچ نالے پر پل کی فوری تعمیر کا مطالبہ

Next Post

پانپور میں جشن زعفران کے دوران ہنگامی آرائی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
پانپور میں جشن زعفران کے دوران ہنگامی آرائی

پانپور میں جشن زعفران کے دوران ہنگامی آرائی

ترال کے نریگا مزدور کئی ماہ کی مزدوری سے محروم

ترال کے نریگا مزدور کئی ماہ کی مزدوری سے محروم

جموں و کشمیر میں خدمات کی فراہمی میں تاخیر پر 55 افسران کے خلاف ’جرمانہ کی کارروائی‘: حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail