سری نگر14 نومبر ,وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں ریچھ کے دو بچوں کو وائلڈ لائف نے پکڑ کرداچھی گام میں چھوڈ دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق گاندربل ضلع کے اندروان گاو¿ں میں منگل کی دوپہر کو ایک ریچھ اور دو بچے پکڑے گئے،محکمہ نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے اینڈروان اور گیراج گاو¿ں میں ریچھ کے دیکھنے کی اطلاع کے بعد ایک پنجرہ قائم کیا گیاجس میں دونوں کو پکڑا گیا اور یہاں داچھی گام منتقل کیا گیا ہے خیال رہے گزشتہ ہفتوں سے جنگلی جانوروں نے میدانی علاقوں میں رخ کرنے میں تیز ی لائی ہے۔







