منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کے پی ڈی سی ایل کی طرف سے اِنسپکشن اور کنکشن منقطع کرنے کی مہم تیز

ایک دن میں صارفین سے 8 کروڑ روپے بقایا جات وصول کئے گئے۔ بلوں کی عدم ادائیگی پر 1,082 صارفین کے کنکشن منقطع

by Srinagar Mail
23/11/2023
A A
کے پی ڈی سی ایل نے ہُکنگ اور بجلی چوری کے نتیجے میں بندش اور ٹرانسفارمر کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے رات کے معائینے میں تیز لائی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/23نومبر2023ئکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے ہُکنگ ور بجلی چوری کے واقعات کی روکتھام کے لئے صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع میں اَپنی اِنسپکشن مہم کو مزید تیز کیا ہے۔تمام 19 الیکٹرک ڈویژنوں میں 566 مہمات چلائی گئیں اور ننگے کنڈکٹر پر تاریں لگانے اور میٹروں کو بائی پاس کرنے والوں پر 7.84 لاکھ روپے کا جُرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثنا، بدھ کے روز 64 گھریلو ٹرانسفارمروں کو اوور لوڈِنگ کی وجہ سے نقصان پہنچانے کی بھی اطلاع ہے۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے کئے گئے معائینہ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے آج کہاکہ سرکلII سری نگر میں 183، سرکل I سری نگر میں 60، سرکل گاندربل میں 123، سرکل پلوامہ میں 71، سرکل بجبہاڑہ میں 35 اور سرکل سوپور میں 94 مہم چلائی گئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تین ماہ سے زائد عرصے سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 1,082 گھریلو، کمرشل اور صنعتی کنکشن بھی منقطع کئے گئے۔ اِن میں 371 گھریلو، 549 کمرشل اور 157 صنعتی صارفین شامل ہیں۔
کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے صارفین پر زور دیا کہ وہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو اَپنا اثاثہ سمجھیں، تمام الیکٹرک ڈویژنوں میں 64 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے ٹرانسفارمروں کوپانپور میں سینٹرل ورکشاپ میں منتقل کیا جا رہا ہے، باقی کی مرمت ڈویژنل سطح کی ورکشاپوں میں کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کے پی ڈی سی ایل مقررہ وقت کے اَندر خراب ٹرانسفارمروںکو تبدیل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
کے پی ڈی سی ایل نے تمام گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اَپنے طویل عرصے سے زیر اِلتوا¿ توانائی کے واجبات ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع ہونے کا سامنا کریں۔ اُنہوں نے کہا، ”کارپوریشن زیر اِلتوا بقایا جات کی وصولی کے لئے سرگرمی سے کام کر رہا ہے اور صرف بدھ کو صارفین سے 8 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ کے پی ڈی سی ایل حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریونیو وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

جموں وکشمیر ایس ایس بی 2 دسمبر سے سب اِنسپکٹر پوسٹ کیلئے

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

جموں وکشمیر ایس ایس بی 2 دسمبر سے سب اِنسپکٹر پوسٹ کیلئے

صوبائی کمشنر کشمیر نے ایل او سی کے ساتھ باڑوالے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے ایل او سی کے ساتھ باڑوالے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا

پولیس نے ہندواڑہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی

پولیس نے ہندواڑہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail