کولگام/27نومبر2023ئملک کے لئے بنیادی قانون دینے والے آئین سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اتوار کو ضلع بھر میں یوم آئین منایا گیا۔ شرکا¿ کی طرف سے تمہید پڑھنا، دن کے دوران اہم سرگرمی تشکیل دی جس میں تمام سطحوں پر تمام محکمے، ضلع بھر کے تعلیمی ادارے اس دن کو منانے کے لئے جمع ہوئے۔ضلع کی سب ڈویژن اور تحصیلوں میں ضلعی سطح پر تقریبات کا اِنعقادپورے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا جہاں افسران اورملازمین نے ملک کی حکمرانی کے لئے آئین کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیاضلع بھر کے ڈگری کالجوں اور تعلیمی اِداروں نے بھی آئین کی تمہید کو پڑھنے میں حصہ لیا اور آئین کے بنیادی اصولوں، آئین کے مسودوں کے کردارپر روشنی ڈالی اور اُنہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین کو اپنانے کی یاد میں ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جاتا ہے۔