سید اعجاز
ترال//ترال میں محکمہ زراعت کی جانب سے جمعرات کوٹاون ہال ترال میں ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں علاقے ترال کے کسانوں جن میں خاص کر مگس بانی سے وابستہ کسانوں اور ماہرین کے علاوہ انتظامیہ کے افسران کے اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے ۔تقریب کی صدارت ڈی ڈی سی ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کی ہے جبکہ اس پراگرام میں اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال ،محکمے کے جوائنٹ ڈاکٹر ایکٹر ،ضلع و سرکل افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین اور دیگر عہدہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران کسانوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ مختلف ایگری کلچر اسکیموں کا فائدہ اٹھائے ۔تاکہ ان کی مالی حالت مزید مستحکم ہو سکے گی ۔







