جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سردیوں کے بادشاہ ”چلہ کلان “ کی آمد ، وادی میں سردی کی لہر بدستور جاری

سرینگر میں منفی 4.3ڈگری سیلشس درج ، پہلگام منفی 5.8ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ درج

by Srinagar Mail
21/12/2023
A A
6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /21دسمبر / سردیوں کا بادشاہ 40دن پر محیط ” چلہ کلان “ نے اپنے پہلے ہی روز لوگوں کو سخت سردی سے کپکپادیا۔چلہ کلان کی شروعات کے ساتھ ہی سرینگر اور دیگر مقامات پر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔ شبانہ سردیوں کے زور کے بیچ میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق 31دسمبر تک موسم مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق چلہ کلان کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر اور لداخ میں شدیدٹھنڈ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اگرچہ دن بھر ہلکی دھوپ نکل آتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.3ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے پانی کے نلوں جم جانے کے ساتھ سرینگر اور دیگر اضلاع میں کئی مقامات پر پانی کے ذخائر جم گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 6.4ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7.3 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر شدید سردی کے بیچ آج 21دسمبر سے 40روزہ چلہ کلاں شروع ہوا جس نے پہلے ہی روز سردی سے اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ چلہ کلاں کے شروعاتی دنوں میں محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک دن کے درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بدتریج گراوٹ آسکتی ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے ۔اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اسی دوران چالیس ایام پر مشتمل شدید سردی کا ’چلہ کلان‘ کی آمد ہوئی اور منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے بادشاہ چلہ کلان جلو افرو ز ہو رہا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دنیا ایک دوسرے سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر منحصر :مودی

Next Post

صحافی برادری کپوارہ کے انتخابات: سینئر صحافی یحییٰ سلطان صدر منتخب، سہیل یوسف شاہ نائب صدر

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
صحافی برادری کپوارہ کے انتخابات: سینئر صحافی یحییٰ سلطان صدر منتخب، سہیل یوسف شاہ نائب صدر

صحافی برادری کپوارہ کے انتخابات: سینئر صحافی یحییٰ سلطان صدر منتخب، سہیل یوسف شاہ نائب صدر

’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘شہریوں کی بیداری ، بااِختیار بنانے اور  فائدہ اُٹھانے والی سکیموں کو فروغ دینے کی تحریک ہے ۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر

’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘شہریوں کی بیداری ، بااِختیار بنانے اور فائدہ اُٹھانے والی سکیموں کو فروغ دینے کی تحریک ہے ۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں لیڈ یز بار روم کا اِفتتاح کیا

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں لیڈ یز بار روم کا اِفتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail