پیر, دسمبر ۲۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کیلئے ایس بی ایم ۔جی سالانہ عمل آوری کے منصوبے کو منظور ی دی

by Srinagar Mail
28/01/2024
A A
مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کیلئے ایس بی ایم ۔جی سالانہ عمل آوری کے منصوبے کو منظور ی دی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

نئی دہلی/ 28جنوری2024ئمرکزی وزارتِ جل شکتی ڈرنکنگ واٹراینڈ سینی ٹیشن محکمہ (ڈی او ڈی ڈبلیو ایس) نے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج جموں و کشمیر کے ساتھ طلب کی گئی ایک میٹنگ میں سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے تحت جموں و کشمیر کے لئے سالانہ عمل آوری منصوبہ 2024-25 ءکو منظوری دی۔سیکرٹری ڈی او ڈی ڈبلیو ایس ونی مہاجن کی صدارت میں منظوری کمیٹی میٹنگ میں سالانہ عمل آوری منصوبہ کو منظوری دی گئی جس میں جے ٹی سیکرٹری جتندر سری واستو اور مرکزی حکومت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج جموں و کشمیر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن جموں و کشمیر انو ملہوترا کے ساتھ کمیٹی کے سامنے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔
دیہی علاقوںمیں365.42 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کے اخراجات کا تخمینہ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے اثاثوں کی تخلیق، اثاثوں کو چلانے اور برقرار رکھنے میں کمیونٹیوں کی مدد کرنے، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات اور تعلیمی اداروں کی کوریج کا تصور کرتا ہے۔ اِس منصوبے کا سب سے بڑا زور آپریشنل پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹوں کے قیام پر ہوگا جو بجلی کی فراہمی، کنکٹویٹی، ویسٹ کلیکشن کی معاونت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوںبالخصوص سڑک شعبے میں کٹے ہوئے پلاسٹک کے اِستعمال کے لئے تفصیلی پالیسی فراہم کرے گا۔
محکمہ نے 2,000 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس کی تعمیر کا پیش خیمہ کیا جس میں ترجیحی مقامات اور اَنکوآرڈ پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، گرے واٹر مینجمنٹ، بائیو گیس پلانٹوں کی تعمیر، سلج ٹریٹمنٹ پلانٹوں، ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات اور کمیونٹی بیداری کے لئے اثاثے ایس بی ایم کے سالانہ عمل آوری منصوبے کے تحت منظور کردہ اہم اَقدامات میں شامل ہیں۔ اے آئی پی کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کی دیرپایت کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔
ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اِس منصوبے کے تحت دور دراز علاقوں میں آبادی کی کوریج، خواتین پرمرکوز اَقدامات، رورل ہیلتھ کیئراور تعلیمی اِداروں کی کوریج کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے پہاڑی چراگاہوں، کمزور آبادیوں میں نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کو صفائی کی سہولیات فراہم کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات کے لئے مضافاتی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم نے پی ایم اے وائی ہاو¿سنگ یونٹ سے مستفید ہونے والے تمام اَفراد کی کوریج کے علاوہ 21,000 آئی ایچ ایچ ایل یونٹوں کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ منظور شدہ منصوبے میں کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے ، ذخیرہ کرنے اور الگ کرنے کے مراکز، کوڑا کرنے کو جمع کرنے اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے گاڑیاں ، اِنفرادی اور کمیونٹی کمپوسٹ گڑھے، سیگریگیشن ڈبے اور صفائی کارکنوں کے لئے حفاظتی سامان بھی شامل ہیں۔دیہاتی سطح کمیٹیوں اور فیلڈ سٹاف کی استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کی 34 ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے سوپور کا دورہ کیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے سوپور کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے سوپور کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے جے جے ایس ایس آر بی اِمتحانی مراکز کا معائینہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے جے جے ایس ایس آر بی اِمتحانی مراکز کا معائینہ کیا

7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

پولیس انتظامیہ میں بھا ری پیمانے پر پھیر بدل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail