بانڈی پورہ/ 28جنوری2024ئضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان راتھر نے آج جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعے فائنانس اکاو¿نٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے منعقدہ او ایم آر پر مبنی امتحان کے لئے قائم مختلف اِمتحانی مراکز کا معائینہ کیا۔ضلع ترقاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع، تحصیلدار بانڈی پورہ اور دیگر متعلقہ اَفسران سمیت اَفسران کی ایک ٹیم بھی موجود تھی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایچ کے ایم ڈگری کالج بانڈی پورہ، این ایم بوائز ہائر سیکنڈری، ایس ایم ایس اسلامیہ ماڈل سکول گرورا وغیرہ سمیت مختلف مراکز کے معائنے کے دوران اُمیدواروں کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔