سرینگر /28جنوری/ / جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس محکمہ میں بھاری پھیر بدل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( امن و قانون ) وجے کمار کو سے ڈی جی پی آرمڈ اور کمانڈنٹ جنرل ایس ڈی آر ایف کا اضافی چارج سونپا جبکہ ڈپیٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر رینج رئیس محمد بٹ کو تبادل کرکے انہیں ڈی آئی جی ادھم پورہ ریاسی رینج تعینات کر دیا گیا اور ان کی جگہ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر الطاف احمد خان کو تعینات کیا گیا اور انہیں وسطی کشمیر ڈی آئی جی کا اضافہ چارج بھی دیا گیا ۔ اس کے علاوہ مختلف ضلعی ایس ایس پیز کا بھی تبادلہ اور تقرریاں عمل میںلائی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس محکمہ میں بھاری پھیر بدل کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری الگ الگ حکم ناموں کے مطابق دیپک کمار( آئی پی ایس) ڈائریکٹر پراسیکیوشن جموں کشمیر جو ڈائریکٹر جنرل، جیل خانہ جاتاور منیجنگ ڈائریکٹر، پولیس ہاو ¿سنگ کارپوریشن کے عہدوں کا اضافی چارج رکھتے ہیں کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل، جیل خانہ جات تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ایس جی ایم گیلانی(آئی پی ایس) جو کہاے ڈی جی پی آرمڈ جمو ں کشمیر تھے اور ان کے پاس کمانڈنٹ جنرل ایچ جی/سی ڈی/ ایس ڈی آر ایف کا اضافی چارج تھا انہیں تبادل کرکے اب ایڈیشنل جنرل ریلوئے پولیس تعینات کیا گیا جبکہ وہ منیجنگ ڈائریکٹر،پولیس ہاو ¿سنگ کارپوریشن کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا اور دیپک کمار کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ۔ اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق سنیل کمار( آئی پی ایس) اے ڈی جی پی ریلوے جموں کشمیر کو تبدیل کرکے انہیں ڈائریکٹر پراسیکیوشن دیپک کمار کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔حکمنامہ میںمزید کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( امن و قانون ) وجے کمار ( آئی پی ایس ) اپنے فرائض کے علاوہ اے ڈی جی پی آرمڈجموں کشمیر اور کمانڈنٹ جنرل، ایچ جی/سی ڈی/ ایس ڈی آر ایف کے عہدوں کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ اسی طرح سے سنیل گپتا،( آئی پی ایس ) ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی جموں سانبہ ، شکتی کمار پاٹھک کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے۔ افسر اپنے فرائض کے علاوہ ڈی آئی جی، راجوری پونچھ رینج کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے گا۔ سوجیت کمار( آئی پی ایس،) ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج کو الطاف احمد خان کی جگہ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ ایم سلیمان چودھری،(آئی پی ایس) ڈی آئی جی ادھم پورریاسی رینج، کو خالی اسامی ڈی آئی جی (پرس) پولیس ہیڈ کواٹر کشمیر کے طور پر تبدیل اور تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ شکتی کمار پاٹھک،( آئی پی ایس،) ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن بیورو کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ افسر اگلے احکامات تک ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے گا اور ڈاکٹر محمدحسیب مغل(آئی پی ایس) ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج کا تبادلہ اور ڈی آئی جی ٹریفک، جموں، شری دھر پاٹل کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے۔اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق رئیس محمد بٹ ( آئی پی ایس) ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج، محمد سلیمان چودھری کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ شریدھر پاٹل(آئی پی ایس)ڈی آئی جی ٹریفک جموں کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج، سنیل گپتا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ الطاف احمد خان( آئی پی ایس) ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر کو تبدیل کرکے انہیں رئیس محمد بٹ کی جگہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ افسر اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا اور نشا نتھیال، آئی پی ایس، ڈی آئی جی آرمڈ، جموں کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی (ہیڈ کوارٹر) پولیس ہیڈ کواٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے






