جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی کی پہلگام کلب میں اَفسران اوردیگر متعلقین کے ساتھ میٹنگ، صفائی ستھرائی پر تبادلہ خیال

by Srinagar Mail
14/06/2024
A A
سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی کی پہلگام کلب میں اَفسران اوردیگر متعلقین کے ساتھ میٹنگ، صفائی ستھرائی پر تبادلہ خیال
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
پہلگام:۱۳؍جون
سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سیّد فخرالدین حامد کے ساتھ آج چندن واڑی ، نون وَن کیمپوں اور پہلگام کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ اس مہینے کی 29؍ تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا 2024 کی تیاری کے سلسلے میں پہلگام محور کے ساتھ صفائی ستھرائی کی سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے۔دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ سیکرٹری اِن آر ڈی ڈی اینڈ پی آر طارق احمد زرگر، ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن انو ملہوترا،ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیرشبیر احمد بٹ ، اے سی ڈی اننت ناگ سیّد فہیم بیہقی، اے سی پی اننت ناگ ظہیر اباس بٹ، بی ڈی اوز اور دیگر فیلڈ افسران بھی تھے۔ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے صفائی ستھرائی کے مختلف بنیادی ڈھانچے بشمول بیت الخلأ ، واش روموں، کوڑے دانوں، گرے واٹرکو ٹھکانے لگانے کے لئے نکاسی آب، ویٹ ویسٹ کی جگہ کو الگ کرنے، پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ سائٹ اور پہلگام محور پر صفائی ستھرائی کی دیگر سہولیات کی تنصیب اور فعالیت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے صفائی کے اثاثوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے پہلگام کلب میں افسران اور دکانداروں کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی اور افسروں اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ 2024 میں زیرو لینڈ فل یاترا کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے نون ون سے چندن واڑی اور یاترا روٹ کے آس پاس کوڑے دانوں کی تنصیب کا جائزہ لیا تاکہ کوڑاکرکٹ کو مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے اور یاتریوں میں صفائی کو فروغ دینے کو یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری موصوف نے نئے نصب شدہ بیت الخلاء کا بھی معائینہ کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ حفظان صحت اور رسائی کے معیارات پر پورا اترتے ہیں۔اُنہوں نے بجلی کے کنکشنوں کی دستیابی اور قابل اعتمادیت کا بھی جائزہ لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صفائی ستھرائی کی تمام سہولیات بالخصوص جو بجلی پر اَنحصار کرتی ہیںبغیر کسی رکاوٹ کے کام کریں۔شاہد اِقبال چودھری نے نون ون بیس کیمپ میں خواتین یاتری کے لئے نصب ’پنک ٹوائلٹس‘ اور بیس کیمپ میں مختلف مقامات پر نصب پورٹیبل باتھ روم کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ لنگروں سے پیدا ہونے والے ویٹ ویسٹ کو مخصوص مقامات تک پہنچانے کے لئے کافی گاڑیاں دستیاب رکھیں۔یکرٹری نے ایک موثر انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صفائی سہولیات کے مناسب استعمال، سنگل یوز پلاسٹک کے متبادل اور بائیو میڈیکل ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے بیداری مہم اور تعلیمی مواد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اکٹر شاہداِقبال چودھری نے سہولیات کی مسلسل دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لئے اچھی طرح سے تربیت یافتہ اہلکاروں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تمام شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ڈی جی رورل سینی ٹیشن جموں و کشمیر ملہوترا نے اے سی ڈی ، اے سی پی اننت ناگ ، نوڈل آفیسر پہلگام محور ، بی ڈی اوز اور دیگر فیلڈ سٹاف کے ساتھ آئندہ یاترا کے لئے آئی ای سی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تفصیلی میٹنگ کی۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

قومی ترانے سےہوگا جموں کشمیر کے تعلیمی اداروں میں صبح کی اسمبلی کا آغاز

Next Post

ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ پہلی اسائنمنٹ پر کویت روانہ ہوئے

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ پہلی اسائنمنٹ پر کویت روانہ ہوئے

ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ پہلی اسائنمنٹ پر کویت روانہ ہوئے

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

17جون تک موسم خشک وگرم رہنے کی توقع

دہلی میں شدید گرمی، گرم لہر سے لوگ پریشان، اورنج الرٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail