منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چیف سیکرٹری نے شنکر آچاریہ ٹریکنگ ٹریل کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
چیف سیکرٹری نے شنکر آچاریہ ٹریکنگ ٹریل کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر/11؍فروری

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں شکر آچاریہ پہاڑیوں کے اِرد گرد 5.5کلومیٹر کے فارسٹ ٹریک روٹ کا اِفتتاح کیا۔شنکر آچاریہ 360 ڈگری ٹریکنگ ٹریل سری نگر شہر اور آس پاس کے مناظر کا 360 ڈگری منظر پیش کرتا ہے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میںٹریکنگ ایک ممکنہ مہم جوئی سیاحت کے طورپر اُبھر رہی ہے اور محکمہ اِس صلاحیت کو برائے کا ر لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ اِس ٹریل پر بنیادی سہولیات جیسے سگنیجز ، بیٹھنے کے بینچ اور ویو پوائنٹس تیار کئے جائیں تاکہ جمالیاتی احساس اور ماحول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹریکروں کی سہولیت ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹریکنگ کے راستوں کو صاف ستھرا اور پلاسٹ اور دیگر کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کا مناسب خیال رکھا جائے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو اس مہم جوئی سیاحت کی طرف راغب کرنے کے لئے ٹریکنگ کو مزید دلچسپ بنانے کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے ٹریکروں کے ساتھ استفسار کیا اور ٹریکروں کے لئے دستیاب آلات اور سامان کو بھی دیکھا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹریکنگ پہاڑوں کے باشندوں کی ثقافت کو قریب سے جھانکتی ہے کیونکہ کوئی بھی شخص ناہموار پہاڑوں، سرسبز و شاداب میدانوں، متنوع جنگلات اور دلکش قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔دورے کے دوران چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ( پی سی سی ایف) ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور دیگر اَفسران تھے۔چیف سیکرٹری نے ہوکر سر ویٹ لینڈ کنزرویشن کا بھی دورہ کیا اور رامسر سائٹ کے تحفظ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے تاکہ کنزرویشن ریزرو میں ہروقت پانی کی کم از کم تین فٹ سطح برقرار رہے۔اُنہوں نے اِس جگہ پر آنے والے پرندوں کی تعداد کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ پرندوں کے رہائش گاہوں کے تحفظ کے لئے ڈیلیٹیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے اور کہا کہ مذکورہ تمام سرگرمیاں جولائی 2022 تک مکمل کر لی جائیں۔بعدمیں چیف سیکرٹری نے جھیل ڈل کا بھی دورہ کیا اور جھیل کی صفائی کے کاموںکو تیز کرنے کے لئے جدید تکنیکی اِنٹرونشنوں سے جدید مشین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں کے حوالے سے جھیل ڈل بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے تمام کالجوں کوNAAC ایکریڈیشن ملے گا ۔ روہت کنسل

Next Post

ہاتھ سے بنے جموں وکشمیر کے قالینوں کی سرٹیفکیشن اورلیبنگ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا QRکوڈ میکانزم متعارف

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
ہاتھ سے بنے جموں وکشمیر کے قالینوں کی سرٹیفکیشن اورلیبنگ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا QRکوڈ میکانزم متعارف

ہاتھ سے بنے جموں وکشمیر کے قالینوں کی سرٹیفکیشن اورلیبنگ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا QRکوڈ میکانزم متعارف

تازہ ترین کھیلوں کی مہارتوں کے ساتھ ٹرینرز کو باخبر رکھنے کیلئے ریفریشر کورسز لازمی ہیں ۔ آلوک کمار

شیپ فارمنگ سیکٹر میں تبدیل کیلئے حکومت جموںوکشمیر اور نیوزی لینڈ جی 2 جی کے ساتھ ایم او سی پر دستخط

شیپ فارمنگ سیکٹر میں تبدیل کیلئے حکومت جموںوکشمیر اور نیوزی لینڈ جی 2 جی کے ساتھ ایم او سی پر دستخط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail