پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شدت کے گرمی کے بیچ ترال میں محکمہ وائلڈ لائف کا عجیب کار نامہ ۔۔۔۔!!!

ترال قصبے میں واحد مشہورتاریخی شکار گاہ پارک ، سیلانیوں کے لئے بند مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیلانیوںمیں غم و غصہ ،ڈسٹبین لگانے کے بجائے پارک بند کرنا تعجب:سیلانی

by Srinagar Mail
05/07/2024
A A
شدت کے گرمی کے بیچ ترال میں محکمہ وائلڈ لائف کا عجیب کار نامہ ۔۔۔۔!!!
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
ترال//وادی کے مشہور صحت افزا مقام شکار گاہ ترال جس کابے پناہ قدرتی خوبصورری کے ساتھ ساتھ ایک اہم تاریخی پس منظر بھی ہے کو محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تمام سیلانیوں کے لئے گزشتہ چند روز بند کر دیا گیا ہے جس پر نہ صرف سب ضلع ترال کے لوگوں بلکہ مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا گزشتہ چند روز سے یہاں گیٹ پر ایک بینر چسپا ں ہوا جس پر پارک کے اندر داخل ہونے کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہےجس کے ساتھ کوئی وجہ نہیں لکھی گئی ہے جبکہ گیٹ پر بھی تالا چڑھایا گیا۔نہوں نے بتایاجب سے اندر آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تب سے ہر روز یہاں سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کے علاوہ،سکولی بچوں سے بھری گاڑیاں،مقامی کنبے گیٹ سے واپس مایوس ہو کر لوٹے ہیں ۔جمعہ کے روز بھی گیٹ سے متعدد نوجوان جو مختلف علاقوں سے یہاں آئے تھے یہاں سے واپس چلے گئے جبکہ کچھ علاقوں سے سکولی بچے گیٹ سے اپس گاڑیوں میں گئے ۔لوگوں نے بتایا جہاں ایک طرف شکار کو گزشتہ سال سے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے شکار گاہ کو سیاحتی گاﺅں کا درجہ ملا جبکہ ترال کے لوگوں نے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس اقدام سے شکار کی تاریخی حثیت بحال ہوگی جبکہ یہاں کے نوجوانوں روز گار کمانے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے بتایا شکار گاہ ایک بڑ ا علاقہ تھا جو سینکڑوں کنال اراضی پر مشتمل تھا جس پر پہلے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لیا اور یہاں ہانگل افزائش نسل کا مرکز بنایا جس کی وجہ سے ایک بڑے علاقے پر تار بندی کی گئی ہے جس کے اندر دو دہائیوں سے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جو اصلی شکار گاہ تھا ۔ انہوں نے بتایا اب تھوڑی سی پارک بچ گئی جو یہاں کے لوگوں ،سیلانیوں کے لئے جہاں گرمی کے ایام میںراحت کا سبب تھی۔ وادی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ سب ضلع ترال کے ہر علاقے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بچے پکنک کے لئے آتے ہیں۔جبکہ محکمہ وائلڈ لائف یا یہاں یا محکمہ سیاحت کوئی بھی سہولیات بہم رکھنے میں اب تک ناکام رہا ہے ۔اس دوران یہاں لوگوں کے آنے سے کافی زیادہ کوڑا کرکٹ جمع ہوا تھاجس کی صفائی اکثریہاں کے زی ھس نوجوان کرتے ہیں۔ یہاں آنے والے لوگ اس پارک کے اندر پانی،ڈسٹبین اور ایک واش روم تعمیر کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہے تھے ۔ اگر چہ یہاں محکمے کا کوئی افسر یا اہلکار بات کرنے کے لئے موجود نہیں تھا تاہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ نے کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے پارک کو بچانے کے لئے بند کر دیا ہے جو کہ حل نہیں ہے ۔ لوگوں نے بتایا سرکار سیاحوں کو وادی کی جانب راغب کرتے ہیں وہی دوسری جانب ترال محکمہ وائلڈ لائف اسی پورگرام کو ناکام بنا رہے ہیں ،۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈگری کالج ترال ایوش پلوامہ کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

Next Post

کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ,شوپیان میںقہر انگیز ژالہ باری سے میوہ جات کو نقصان

Related Posts

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

Next Post
6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ,شوپیان میںقہر انگیز ژالہ باری سے میوہ جات کو نقصان

اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ

الیکشن کمیشن آف انڈیاکی تازہ نوٹس

امرناتھ یاتریوں کے لیے نونوان بیس کیمپ میں پوسٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail