راجوری/16 جولائی2024ئسیکرٹری اِمدادِ باہمی ببیلارَکوال نے سندربنی بلاک کے بجابین میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت کے علاوہ دیگر متعلقین بھی تھے۔ عوامی دربار میں عوامی اہمیت کے متعدد مسائل اُٹھائے گئے جن میں اہم مسائل کو حل کیا گیا۔ سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے مقامی کمیونٹی کی طرف سے سامنے لائے گئے اہم مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کی اوّلین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بنیادی سہولیات اور خدمات عام لوگوں تک مو¿ثر ،بروقت اور شفاف طریقے سے پہنچائی جائیں۔
ببیلارکوال نے حاضرین کے مسائل کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے حکومتی اِداروں کے اَندر شفافیت اور جوابدہی کے عزم پر زور دیا اور ان اصولوں کو یقینی بنانے میںکی گئی اہم پیش رفت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے متعدد سرکاری سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی رسائی میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے۔