منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

فکشن رائٹرس گلڈ کی ایک دہائی تین سو نشستیں مکمل

سرینگر میں تقریب جشن کا اہتمام 

by Srinagar Mail
03/08/2024
A A
فکشن رائٹرس گلڈ کی ایک دہائی تین سو نشستیں مکمل
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
زبیرقریشی
جموں اینڈ کشمیر فکشن رائٹرس گلڈ کی  ایک دہائی اور تین سو نشستیں مکمل ہونے پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہفتہ کو سرینگر میں کیا گیا جس دوران گلڈ کے دس سالہ سفر کو احسن طریقے سے منایا گیا۔ تقریب میں وادی کے اعتراف و اکناف سے آئے ادبا ء کی ایک کہکشان موجود تھیں۔
تقریب کی صدارت اردو اور پنجابی کے ممتاز ادیب اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈی خالد حسین نے کی جبکہ ایوان صدارت میں جسٹس کرمانی(ر)، معروف فکشن نگار نور شاہ، ایاز رسول نازکی، گلڈ کے سرپرست وحشی سید اور صدر ڈاکٹر نذیر مشتاق بھی موجود تھے۔
تقریب کے آغاز میں وحشی سعید نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا جس کے بعد معروف ادیب و فلم میکر فیاض دلبر نے کلیدی خطبہ پیش کیا جس میں انہوں نے جموں کشمیر میں فکشن اور فکشن رائٹرس گلڈ  کے کرادر کے تعلق سے تفصیلی بات کی۔
اس موقعے پر گلڈ کی جانب سے تیار کردہ انتھالوجی ‘ سوغات’ کی بھی رسم رونمائی انجام دی گئی جسے ڈاکٹر نزیر مشتاق اور شفیع احمد نے ترتیب دیا ہے۔
تقریب کے دوران ظریف احمد ظریف اور پرفیسر فاروق فیاض نے اپنی تحاریر گلڈ کے سرپرست وحشی سعید کو پیش کیں جبکہ معروف ادیب اور مصور روف قیاسی نے احتر محی الدین کا سکیچ گلڈ کو پیش کیا۔
تقریب کے دوران جموں کشمیر میں فکشن اور گلڈ کے رول کے موضوع پر ایک بحث کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صف سامعین میں تشریف فرما کئی مقتدر شخصیات نے حصہ لیا۔ بحث کی نظامت سلیم سالک نے احسن طریقے سے انجام دی
اس موقعے پر پروفیسر گلشن مجید کو ان کی نمایاں  کارکردگی اور متعدد ادبی اصناف میں ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں فکشن  ایوارڈ  برائے سال 2024 سے نوازا گیا جبکہ معروف ادیب غلام نبی شاہد کو ان کی غیر متزلزل لگن پر شہزادہ بسمل میموریل ایوارڈ برائے سال 2024 سے سرفراز کیا گیا۔
گلڈ کے صدر ڈاکٹر نذیر مشتاق، جو ایک معالج اور اردو اور کشمیری زبان کے فکشن نگار  ہیں، نے گلڈ کو درپیش چیلنجوں پر بات کی اور اس اجتماعی جوش اور باہمی تعاون پر روشنی ڈالی جس نے تنظیم کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔
معروف ناول نگار ایاز رسول نازکی نے مختلف چیلنجوں کے باوجود اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے گلڈ کے اراکین کی کگن اور عزم کی تعریف کی۔
نظامت کے فرائض نامور ادیب  ناصر ضمیر نے انجام دیئے تقریب کا اختتام معروف کشمیری ادیب اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ محی الدین ریشی کی تحریم شکریہ کے ساتھ ہوا، جس میں انہوں نے تمام حاضرین اور گلڈ کے سفر میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جل جیون مشن سکیموں کی تکمیل اور’ ہر گھر نل سے جل‘ سر ٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کریں۔ چیف سیکرٹری

Next Post

5سال قبل جموں وکشمیرمیں دفعہ 370کی منسوخی کے فیصلے پر عمل درآمد  عوامی رضامندی ناگزیر تھی 3

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

5سال قبل جموں وکشمیرمیں دفعہ 370کی منسوخی کے فیصلے پر عمل درآمد  عوامی رضامندی ناگزیر تھی 3

لفٹینٹ گورنر کا پونچھ اور راجوری اضلاع میں روٹری کلب کے ایک ہفتہ طویل میگا ہیلتھ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

منتخب حکومت کے پاس بہت سے اختیارات ہوں گے: ایل جی منوج سنہا

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارکی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی 3رُکنی ٹیم جموں وکشمیر کے3 روزہ دورے پر سری نگر وارد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail