سرینگر؛سڑک ،ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ زوجیلا ٹنل ستمبر 2026تک مکمل ہو جائے گی، جس کی کل پروجیکٹ لاگت 6,809.69 کروڑ روپے ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک تحریری جواب میں، لوک سبھا میں، وزیر نے کہا کہ زوجی لا ٹنل پروجیکٹ 13.153 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر اور 17.030 کلومیٹر لمبائی کی سرنگ تک پہنچنے والی سڑکوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ "منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ 29.09.2026ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 1043 مقامی لوگوں کو نگران کنسلٹنٹ، کنٹریکٹر اور سب کنٹریکٹر نے ملازمت دی ہے





