سرینگرپونچھ ضلع کے لوران منڈی علاقے میںایک کالے ریچھ نے ادھم مچائی جس کی وجہ سے علاقے میں زبردست خوف و دہشت مچ گیا ہے۔اس دوران حکام نے علاقے میں ادھم مچانے والے ریچھ کو گولی چلا نے کا حکم دیا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے راجوری کے وائلڈ لائف وارڈن کو جانور کا شکار کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ حکم ریچھ کو پکڑنے کی وسیع کوششوں میں ناکامی کے بعد جاری کیا گیا۔ وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972کے تحت منظور شدہ، شکار سخت شرائط کے ساتھ آتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریچھ کی صحیح طریقے سے شناخت کی جائے اور ہدایت کے کسی بھی غلط استعمال کو روکا جا سکے۔