جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹرفاروق عبداللہ کا اعلان

by Srinagar Mail
08/10/2024
A A
حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش،نیشنل کانفرنس اپنے اصول پر قائم: فاروق عبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸ ،اکتوبر: : اسمبلی انتخابات 2024میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحادکی تاریخی فتح کے تناظرمیں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اعلان کیاکہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔اس دوران انہوںنے یہ بھی کہاکہابLG اور ان کے4مشیرنہیں ، بلکہ 90 ممبران اسمبلی جموں و کشمیرکو چلائیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق اپنی گپکار رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کو اعلان کیا کہ پارٹی اتحادی جماعت کانگریس کےساتھ جموں وکشمیرمیں برسراقتدار آنے کی راہ دیکھ رہی ہے۔ وزیراعلی کے چہرہ سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میںفاروق عبداللہ نے صحافیوں سے کہا کہ عمر عبداللہ جموں وکشمیرکے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو کیے گئے فیصلے (دفعہ 370 کی منسوخی) انہیں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا اور آزادانہ طور پر ایسا کیا۔ ڈاکٹر فاروق نے مزید کہاکہ میں نتائج کے لیے اللہ کا شکر گزار ہوں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ منتخب حکومت کو لوگوں کے مصائب کو ختم کرنے کے لیے بہت زیادہ کام کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے اور مہنگائی اور منشیات کی لعنت جیسے مسائل کو حل کرنا ہے۔ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ اب، کوئی ایل جی اور ان کے مشیر نہیں ہوں گے۔ اب 90 ایم ایل اے ہوں گے جو لوگوں کے لیے کام کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اب ایل جی اور ان کے چار مشیرنہیں ، بلکہ 90 ممبران اسمبلی کشمیرکو چلائیں گے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ مینڈیٹ کو کیسے دیکھتے ہیں، ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اب ایل جی اور ان کے چار مشیر معاملات نہیں چلائیں گے بلکہ اب جموں و کشمیر کو قانون ساز اسمبلی کے90 ممبران چلائیں گے جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے۔ ترجیحات پر، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت بے روزگاری اور منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ختم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ حمایت کو کس طرح دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انتخابات میں این سی کی حمایت کی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیرمیں10سال بعد90رُکنی قانون سا زسمبلی کی تشکیل کیلئے منعقدہ انتخابات کے چونکا دینے والے اور حیران کن نتائج

Next Post

منڈیٹ واضح، چھیڑ چھاڑ کی کوئی گنجائش نہیں: محبوبہ مفتی

Related Posts

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

Next Post
حدبندی کامقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا: محبوبہ مفتی

منڈیٹ واضح، چھیڑ چھاڑ کی کوئی گنجائش نہیں: محبوبہ مفتی

لال چوک پر قومی پرچم لہرانے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتاہے

BJPکولگا بڑا جھٹکا رویندر رینا کو شکست کاسامنا پارٹی صدارت سے مستعفی

عام آدمی پارٹی نے اپناکھاتا کھولا ڈوڈہ سے معراج ملک کی بڑی جیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail