جموں/29اپریل2025ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج سماجی بہبود محکمہ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی اور فلاحی سکیموں کی مو¿ثر اور کامیاب عمل آوری کے لئے ’شہری اوّلین‘ کا نقطہ نظر اَپنائیں۔ وزیر موصوفہ نے اِن باتوں کا اِظہار آج جموں و کشمیر میں سماجی بہبود محکمہ کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف سکیموں کی عمل آوری اوران کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ سنجیو ورما، ڈائریکٹر سماجی بہبود جموں وکشمیر مشن ڈائریکٹرز پوشن، وتسلیہ،شکتی،ڈبلیو ڈی سی اور ایس سی وایس ٹی کارپوریشن، ایس سی، او بی سی، پہاڑی زبان بولنے والے اَفراد کی ایڈوائزری بورڈز کے سیکرٹریز، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ری ہیبلی ٹیشن کونسل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ وزیر سکینہ اِیتو نے سال 2024-25 ءمیں محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2025-26ءکے لئے عملی منصوبہ بندی کے مختلف پہلوو¿ں پر غور و خوض کیا۔میٹنگ میں وزیر موصوفہ نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے سماجی بہبود کی سکیموں کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے مربوط نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے سکیموںکی عمل آوری میں کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوامی ملکیت اور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے سکیموں کی عمل آوری سے متعلقہ تمام عمل کو آسان بنانے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو بہتر خدمات میسر آ سکیں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ استفادہ کنندگان کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کی جائیں اور غیر ضروری تاخیر سے اِجتناب کیا جائے۔اُنہوں نے کہا،” استفادہ کنندگان کو بلا وجہ کی تاخیر یا طریقہ¿ کار کی رُکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے نظام کو ان فلاحی سکیموں کی ہمدردی اور کارکردگی کے جذبے کی عکاسی کرنی چاہیے۔“