منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آج اور کل ہیٹ ویو، ریڈالرٹ جاری

کشمیرمیں پارہ34ڈگری اور جموں خطے میں44ڈگری چھونے کاامکان

by Srinagar Mail
22/05/2025
A A
21سے 23مئی تک سرینگر اور قاضی گنڈ میں سخت گرمی کا امکان:محکمہ موسمیات
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۱۲، مئی :: پورے جموں وکشمیرمیں دن اوررات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے بیچ موسمیاتی ماہرین نے’ ’گرمی کی لہر کے حوالے سے ریڈالرٹ “جاری کیاہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگر اور موسمیاتی ماہرین کے نجی گروپ کشمیر ویدرنے کشمیرمیں26مئی تک دن کا درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ اورجموںخطے میں 42سے44ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور کہیں کہیں بعددوپہرتیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی مرکز سری نگرنے بدھ کی صبح موسم کی تازہ کاری جاری کرتے ہوئے کہاکہ 21سے26مئی کے دوران موسم عام طور پر گرم اور خشک رہنے کے بیچ الگ تھلگ مقامات پر خاص طور پر دیر سے دوپہرکے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ27سے31مئی کے دوران موسم عام طور پرخشک اور گرم رہنے کیساتھ بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردارکیاکہ 23مئی تک کشمیر ڈویڑن کے بکھرے ہوئے مقامات پر ہیٹ ویو (گرمی کی لہر)کے امکان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک سے2ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ اور اس کے بعد2سے3ڈگری تنزلی کاامکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق 26 مئی تک جموں ڈویڑن میں ہیٹ ویو کے امکان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2سے3ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتاہے ۔موسمیاتی مرکز نے ساتھ ہی کہاکہ اس دوران دیر سے بعددوپہر تک الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہواو ¿ں کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔اس دوران موسمیاتی ماہرین کے نجی گروپ کشمیر ویدرنے کہاکہ جموں و کشمیر میں اگلے3 دنوں یعنی21،22اور23مئی کے دوران خاص طور پر جمعرات اور جمعہ کو ہیٹ ویو کے حالات رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر ویدرنامی گروپ نے اسے پہلے ایک بیان میں کہاتھاکہ اگلے 6دنوں کے دوران ہیٹ ویو مزید شدت اختیار کر سکتی ہے کیونکہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔بیان کے مطابق سری نگر، کپواڑہ، بڈگام اور پلوامہ جیسے کشمیر کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 33سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جبکہ سری نگر اور قاضی گنڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں ۔ کشمیر ویدرنے مزید کہاکہ کولگام، شوپیاں، اننت ناگ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں اگلے 6 دنوں یعنی 26مئی تک درجہ حرارت 31سے32 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔جموں کے میدانی علاقوں میں آنے والے6 دنوں میں درجہ حرارت 42سے44 ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرے گا۔موسمیاتی مرکز نے کہاکہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر اگلے 6 دنوں تک خشک اور گرم موسم جاری رہے گا

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

35 سالوں میں پہلی بار: جامع مسجد مارکیٹ 21مئی کو کھلارہا

Next Post

گاندربل میں فاریسٹ گارڈ نالہ سندھ میں غرقاب۔بچاو کاروائی جاری۔

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

گاندربل میں فاریسٹ گارڈ نالہ سندھ میں غرقاب۔بچاو کاروائی جاری۔

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ دفتر‘ میں عوامی رابط پروگرام کا اِنعقاد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail