سری نگر/12جولائی2025ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال (جے ایل این ایم ایچ) رعناواری میں منعقدہ ’ٹرپل مائل سٹون موومنٹ۔2025¾ کی تقریب سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ہسپتال کی خدمات، علم، نگہداشت اور طبی ترقی کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔تقریب میں رُکن قانون ساز اسمبلی زڈی بل تنویر صادق، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ جے ایل این ایم ہسپتال، ڈاکٹروں، محققین اور بڑی تعداد میں میڈیکل طلبا¿ و طالبات نے شرکت کی۔اِس تقریب میں جو تین اہم سنگ میل منائے جارہے ہیں ان میں ’الرجی الرٹ۔2025۔ایک کانفرنس کم ورکشاپ ،جے ایل این ایم جرنل کا اجرا¿ اور پی جی ریسرچ پرزنٹیشن شامل ہیں۔






