سید اعجاز
ترال//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی ) نے زونل ترال کے لئے محمد ایوب نائیک کو زونل صدر منتخب کیا ہے ۔اس حوالے سے پارٹی کے جنرل سیکٹری محمد خورشید عالم کی جانب سے ایک بیان آیا ہے کہ محمد ایوب نائیک کو پی ڈی پی زونل صدر ترال منتخب کیا گیا ہے ۔واضح رہے سابق زونل صدر ترال پیر قطب الدین حال ہی میں اچانک فوت ہوئے تھے جس کے بعد یہ پوسٹ خالی تھا جس کو آج پر کیا گیا ہے ۔محمد ایوب نائیک ایک محکمے سے چند سال پہلے سبکدوش ہوئے تھے






