سرینگر// اکتوبر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے کہار پورہ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی محکمہ وائلڈ لائف کا ایک ٹیم بستی میں پہنچ گیا ہے جو یہاں جھال لگائیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا شہری اپنے گھر کے ذدیک علاقے میں موجود تھا جس دوران ایک بھاری بھر کم ریچھ نے شہری پر حملہ کیا ہے نمائندے نے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے زخمی کی شناخت محمد سلطان وانی ولد محمد اکرم وانی ساکن کہار پورہ کوکرناگ کے طور پر کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے سیب کے باغ میں کام کر رہے تھے۔حملے کے بعد مقامی لوگوں نے اسے ابتدائی علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) کوکرناگ پہنچایا، جہاں سے اسے مزید طبی دیکھ بھال کے لیے GMC اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔دریں اثناءوائلڈ لائف کنٹرول روم اچبل نے موقع پر پہنچ کر جانور کو پھنسانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔حکام نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں مقامی باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے باغات یا قریبی جنگلاتی علاقوں کا دورہ کرتے وقت محتاط رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔






