سری نگر/28 اکتوبر 2025ئ وزیربرائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام ڈِی ایڈکشن مراکز پوری طرح فعال ہیں اور تمام مراکز میں متاثرہ اَفراد کی سستی رِی ہیبلٹیشن کے لئے فیس ریگولیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔وزیرموصوفہ آج قانون ساز اسمبلی میں منشیات کی لت سے متعلق رُکن اسمبلی سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے محکمے، قانون عملانے والی ایجنسیاں معاشرے میں منشیات کے استعمال کی بدعت کے خلاف سرگرم کردار اَدا کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اِداروں (کالجوں اور سکولوں) کے سربراہان کوسخت ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اَپنے کیمپس کے اندر اور اِردگرد سی سی ٹی وِی کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی قسم کی بے قاعدہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔





