گاندربل/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ضلع گاندربل کا تفصیلی دورہ کیا او راُنہوں نے وہاںمختلف عوامی پروگراموں میں شرکت کی، عوامی وفود سے ملاقات کی اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس موقعہ پراُنہوں نے ضلع کو درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا۔اُنہوں نے اَپنے دورے کا آغاز کرتے ہوئے نیو بس اڈہ روڈ کی زیرتعمیر سڑک کا معائینہ کیا جو علاقے میں ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کے لئے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے۔ اُنہوں نے اِس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ اِس سڑک کو جلد از جلدلوگوں کے لئے وقف کیا جاسکے ۔اِس موقعہ پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشور، چیف اِنجینئر روڈز اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ( آر اینڈ بی) اور پروجیکٹ کی تکمیل سے وابستہ دیگر سینئر انجینئران اور افسران بھی تھے۔بعد میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور طویل عرصے سے زیرِ اِلتوا¿ عوامی مسائل پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔ میٹنگ میں سڑکوں کے رابطے، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے، سیلاب سے بچاﺅ کے اقدامات، سیوریج کی سہولیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اراضی کے حصول اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے سے متعلق دیگر اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، کمشنر سیکرٹری محکمہ مکانات و شہری ترقی مندیپ کور، منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ضلع ترقیاتی کمشنروں سری نگر، گاندربل اور بانڈی پورہ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی، چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول، سیکرٹری جموں و کشمیرسپورٹس کونسل، ضلعی اَفسران اور دیگر سینئر افسرا ن نے شرکت کی جبکہ آﺅٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔








