جمعہ, جولائی ۳۱, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جاوید ڈار نے اونی صنعت اور ایچ اے ڈِی پی مداخلتوں کا جائزہ لیا

جموںوکشمیرکی اونی صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کیلئے جامع روڈمیپ تیار کرنے پر زور

by Srinagar Mail
31/07/2026
A A
جاوید ڈار نے اونی صنعت اور ایچ اے ڈِی پی مداخلتوں کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/ وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی، پنچایتی راج،اِمدادِ باہمی اورالیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں اونی صنعت کی موجودہ صورتحال اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی )کے تحت اینمل ہسبنڈری اور اونی شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے جاری 27 مداخلتوں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ زرعی پیداوار ڈاکٹر آشیش چندر ورما، مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈِی پی ساگر دتاترے ڈوئیفوڈے، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر، ڈائریکٹرفائنانس اے پی ڈی، اونی صنعت کے نمائندوں، دیگر سینئر اَفسران اور شراکت داروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں موجودہ اونی پیداواری نظام، بنیادی ڈھانچے، اون کی پروسسنگ اور اون کاٹنے کی سہولیات، ایچ اے ڈِی پی مداخلتوں، مارکیٹ سے روابط، ویلیو ایڈیشن اور بھیڑپالن کی آمدنی میں اِضافے اور دیہی نوجوانوں کے لئے دیرپا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اَقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جاوید ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے اونی شعبے کو محض خام مال پر مبنی سرگرمی سے ایک جدید، ویلیو ایڈڈ اور مارکیٹ پر مبنی صنعت میں تبدیل کرنے کے لئے جامع، مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی اَپنانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ زیادہ مویشیوں کی تعداد اور اون کی پیداوار کی خاطر خواہ صلاحیت رکھنے والے دیہاتوں او رکلسٹروں کی نشاندہی کریں اور انہیں خصوصی اون پیداوار اور پروسسنگ کلسٹروںکے طور پر ترقی دی جائے۔ اُنہوں نے ان علاقوں میں صلاحیت سازی، جدید مونڈنے کے طریقوں، اون کی درجہ بندی، پروسسنگ، ویلیو ایڈیشن، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔
جاوید ڈار نے مقامی طور پر تیار ہونے والی اون کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ بھیڑ پالن، دیہی کاروباری اَفراد اور نوجوانوں کے لئے جدید اون پروسسنگ اور متعلقہ سرگرمیوں پر خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پیداوار کے مرحلے پر معیار میں بہتری، جدید پروسسنگ اور مو¿ثر مارکیٹنگ کے ذریعے جموں و کشمیر اون کی اِقتصادی قدر میں خاطر خواہ اِضافہ ہوگا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے شہری غریبوں کیلئے پی ایم اے وائی ۔ یو ہاﺅسنگ سکیموں کا جائزہ لیا

Related Posts

چیف سیکرٹری نے شہری غریبوں کیلئے پی ایم اے وائی ۔ یو ہاﺅسنگ سکیموں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے شہری غریبوں کیلئے پی ایم اے وائی ۔ یو ہاﺅسنگ سکیموں کا جائزہ لیا

آری پل ترال میں انسانی بستیوں میں بندروں کی موجودگی

آری پل ترال میں انسانی بستیوں میں بندروں کی موجودگی

حکومت نے تاریخی جامع مسجد شوپیان اور سرودھر چومنڈاما تا مندر رام بن کی بحالی کیلئے

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ‘ میں عوامی نمائندوں اور صنعتی رہنماﺅں سے ملاقات کی

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ‘ میں عوامی نمائندوں اور صنعتی رہنماﺅں سے ملاقات کی

کہلیل ترال میں آج حادثہ ٹل گیا

کہلیل ترال میں آج حادثہ ٹل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail