منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر

by Srinagar Mail
20/02/2022
A A
جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے166نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے63کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 103کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,52,155تک پہنچ گئی ہے۔اِسی دوران آج مزید577اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے269افراداور کشمیر صوبے کے308افرادشامل ہیں۔جموںوکشمیر یوٹی میں دستیاب پہلی اور دوسری سطح کے مخصوص کووِڈ 4,838 بستروں میں سے 67 یعنی 1.38 فیصد بیڈو ں پر زیر علاج ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23,670کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,13,36,129تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,52,155معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)2,294صوبہ جموں میں 1,168 اور کشمیر صوبے میں1,126)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,45,115اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,746تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,422کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,324کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,27,53,717ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 19؍فروری 2022ء؁کی شام تک2,23,01,562نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,52,155 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,40,146افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33,664اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔2,294فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,46,263اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,53,179اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں21ضلع بارہمولہ میں04 ،بڈگام میں04، ضلع پلوامہ میں 03 ،ضلع کپواڑہ میں13،ضلع اننت ناگ میں 06،ضلع بانڈی پورہ میں10،ضلع گاندر بل میں 02 نئے معاملات درج کئے گئے۔کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں51،ضلع اودھمپور میں05،ضلع راجوری میں01،ضلع ڈوڈہ میں23،ضلع کٹھوعہ میں 08،ضلع سانبہ میں 01،ضلع کشتواڑ میں 02،ضلع پونچھ میں 03اور ضلع رام بن میں05اور ضلع رِیاسی میں 04نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کوروناوائرس کے اثر میں کمی : لیفٹنٹ گورنرامسال امرناتھ یاترا کیلئے پُرامید

Next Post

محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کے سالانہ ایکشن پلان کی منظوری

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کے سالانہ ایکشن پلان کی منظوری

محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کے سالانہ ایکشن پلان کی منظوری

وادی میں22فروری کو بارشیں متوقع

جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن نے جمہوریت درست کی :الطاف ٹھاکر

جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن نے جمہوریت درست کی :الطاف ٹھاکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail