منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

’ایل جی ملاقات‘پروگرام کے دوران منوج سنہا کی جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے درخواست دہندگان سے بات چیت

موصول ہونے والی 1.89 لاکھ شکایات میں سے 1.85 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا ، ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ بہتر حکمرانی کے اَصول شہریوں کیلئے احتساب ، شفافیت اور بہتر خدمات کو یقینی بنائیں۔ لیفٹنٹ گورنر

by Srinagar Mail
23/02/2022
A A
’ایل جی  ملاقات‘پروگرام کے دوران منوج سنہا کی جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے درخواست دہندگان سے بات چیت
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموںوکشمیر کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی نظام کے د رخواست دہندگان کے ساتھ بذریعہ ورچیول موڈ ’’ ایل کی ملاقات ۔لائیو عوامی شکایات کی سماعت‘‘کے دوران بات چیت کی اور لوگوں کے مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا۔پروگرام کے تازہ ترین ایڈیشن کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے درخواست دہندگان کی متعدد شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی شکایت کے ازالے کے وقت کو کم کرنا اور ہر جائز شکایت کا مناسب وقت کے اَندر اَندر جواب دینا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ بہتر حکمرانی کے اَصولوں سے احتساب ، شفافیت اور شہریوں کو بہتر خدمات ملیں۔اُنہوں نے کہا کہ سماجی اِنصاف ، تیز تر ترقی اور لوگوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے شکایت کے ازالے کا معیار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظام کو مزید جواب دہ اور مؤثر بنانے کے لئے ہر جائز عوامی شکایات کے اَزالے کو یقینی بنانا چاہیئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کو حل کرنے کے سلسلے میں پانچ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اِنتظامی محکموں ، پانچ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سربراہان اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کی کوششوں کی بھی تعریف بتایا گیا کہ اَب تک مشن موڈ اپروچ میں نمٹانے کے لئے 1,89,369درخواستیں لی گئی تھیں ۔ ان میں سے 1,85,123 کو حل کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری سکیموں کی بہتر کوریج، عوام الناس کے ساتھ رابطہ بڑھانے اور بڑے منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لئے عوامی رَسائی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع ترقیاتی کمشنر نے جانکاری دی کہ کولگام کے محمد امین ڈار کو پی ایم اے وائی ۔ گرامین کے تحت ایک پکہ ہائوس ملے گا ۔شوپیان کے دِلاور احمد شیخ نے اَپنے علاقے کے باغات میں پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے پر ایل جی کی قیادت والی اِنتظامیہ کی تعریف کی۔شیو کمار نے اَپنی دادی شریمتی شانتی دیوی کے حق میں بڑھاپے کی پنشن کی منظوری کے لئے چیئر کا شکریہ اَدا کیا۔پلوامہ سے درخواست گزار عنایت فیاض کی طرف سے لاڑ نالہ کے اوپر سٹیل پل (بوڈ کدل) پر مرمت کے کام کے حوالے سے پیش کردہ مسئلہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے متعلقہ افسر سے تفصیلات طلب کیں۔ انجینئر نے چیئر کو جانکاری دی کہ کام کا پہلے ہی ٹینڈر ہو چکا ہے اور مارچ کے آخیرتک مکمل ہو جائے گا۔پونتھل جموں سے تعلق رکھنے والے انیل کمار نے مڈل سکول چونانہ میں کمروں کی خستہ حالی کا مسئلہ اُٹھایا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ مذکورہ سکول میں تزئین و آرائش کے کام اورطلباء کے لئے ایک اضافی کلاس روم کی تعمیرکے لئے فنڈس منظور کئے گئے ہیں اور یہ کام اِس برس مکمل کیا جائے گا۔ڈوڈہ کے نجیب الرحمان نے اربن ہیلتھ ٹریننگ سنٹر گھاٹ میں صحت سہولیات کو بڑھانے کی طرف حکام کی توجہ مبذول کرائی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ان کی درخواست پر مناسب توجہ دی جائے گی ۔ نصیب سنگھ نے این ایچ اے آئی کی طرف سے سڑک کی کٹائی کے دوران مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے بدلے میں معاوضے کے حوالے سے اپنے بیٹے کی نمائندگی کی ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور نے اس موقع پر بتایا کہ یہ مسئلہ مناسب کارروائی کے بعد کچھ دنوں کے اندر حل ہو جائے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر معاملے کی پیروی کریں اور متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔ اسی طرح ڈی سی ریاسی نے تحصیل چاسانہ کے گاؤں بگن کوٹ میں بجلی کی بہتر فراہمی کیلئے بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر فراہم کرنے کے معاملے پر بھی بریف کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاور انفراسٹرکچر کو بڑھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ نذیر احمد شاہ کی طرف سے واٹر سپلائی اسکیم پیر پورہ ، تیتھر رام بن کے مسئلے پر ڈپٹی کمشنر رام بن نے اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی کے مکاتب کے ماہانہ پروگرام کی نگرانی کی اور جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میں چئیر کو آگاہ کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے لوگوں سے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر رائے بھی طلب کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم وویک بھردواج ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، پولیس سپرنٹنڈنٹس ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران بات چیت کے دوران ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے موجود تھے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سری نگر تیزاب واقعہ: ملزمان کے خلاف ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر

Next Post

مالیاتی شعبے تک دیہی عوام کی رسائی ممکن بنائی جارہی ہے: لیفٹنٹ گورنر

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
مالیاتی شعبے تک دیہی عوام کی رسائی ممکن بنائی جارہی ہے: لیفٹنٹ گورنر

مالیاتی شعبے تک دیہی عوام کی رسائی ممکن بنائی جارہی ہے: لیفٹنٹ گورنر

*Kashmir University postpones all UG/PG/Professional exams scheduled today

ترال اور اونتی پورہ میں شدید برف باری،بجلی نظام درہم برہم ،رابطہ سڑکیں مسدود،بحالیاتی کام جاری

ترال اور اونتی پورہ میں شدید برف باری،بجلی نظام درہم برہم ،رابطہ سڑکیں مسدود،بحالیاتی کام جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail