منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پلوامہ ،گاندربل اور ہندواڑہ میںمسلح جھڑپوں  کےدوران4ملی ٹنٹ ہلاک

by Srinagar Mail
13/03/2022
A A
نائنہ پلوامہ میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان تصادم شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جنوبی ضلع پلوامہ ، وسطی ضلع گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک کمانڈر سمیت جیش اور لشکر طیبہ سے وابستہ4 جنگجووں کی ہلاکت دعویٰ کیا جبکہ روف احمدمیرنامی ایک کو پستول سمیت زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔اس دوران چیواکلان پلوامہ کے ایک شہری دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہواتاہم ضلع اسپتال پلوامہ میں اُسکی حالت مستحکم ہے ۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے3مقامات پر شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران ایک پاکستانی سمیت4جنگجوؤںکے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مزید2جگہوں پر جنگجوؤںکے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ چیوکلان پلوامہ میں ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا جبکہ راجو ارہندوارہ میں ماراگیاجنگجو کولگام کارہنے والا سہیل گلزارہے ،جوحال ہی میں جنگجوؤں کی صفوںمیں شامل ہواتھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں2 جنگجو مارے گئے۔ترجمان نے کہا کہ اس تصادم میں ایک پاکستانی جنگجو سمیت جیش محمد کے2ملی ٹنٹ گرد مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ادھرسرحدی ضلع کپوارہ کے راجوار ہندواڑہ علاقہ کے نیچہامہ گاؤں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے جنگجوؤں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ پولیسترجمان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا۔دریں اثنا وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا جبکہ علاقے میں آپریشن بعددوپہرتک جاری تھا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے میڈیاکو بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کو جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں3 مقامات پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران جیش اور لشکر طیبہ سے وابستہ4 ملی ٹینٹ مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ چیوا کلان پلوامہ میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں ممنوع تنظیم جیش سے وابستہ2 ملی ٹینٹ مارے گئے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق گاندربل اور ہندواڑہ میں2 جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ وسطی ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ تصادم آرائی کے دوران ایک سرگرم ملی ٹینٹ روف احمدمیرنا کو پستول کیساتھ زندہ گرفتار کیا گیا دریں اثناءکپواڑہ ضلع کے راجوار ہندواڑہ علاقے میں مارے گئے جنگجو کی شناخت کولگام کے سہیل گلزارساکنہ جو توریگام کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ چیوکلان پلوامہ میں ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے جہاں جیش محمد کے 2جنگجو مارے گئے تھے جبکہ ایک شخص کو دائیں ٹانگ میں چوٹیں آئی ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے بتایاکہپلوامہ انکاو¿نٹر میں مارے گئے پاکستانی جنگجو کی شناخت جیش محمدکمانڈر کمال بھائی عرف جٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ جاٹ پلوامہ شوپیان علاقے میں2018 سے سرگرم تھا اور کئی معاملات میں ملوث تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیواکلان پلوامہ کے ایک شخص ظہور احمد شیرگوجری کو دائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اسے ضلع اسپتال پلوامہ میں داخل کرایا گیا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ظہور کی حالت مستحکم ہے۔ادھر پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔بتادیں کہ جمعے کی شام کو کولگام میں مشتبہ جنگجووں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دو روز قبل کھنموہ سری نگر میں بھی پی ڈی پی سے وابستہ ایک سرپنچ کو گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے ا±س کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

Next Post

شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ ،رخصی پر گھرآیا CRPFاہلکار ہلاک

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ ،رخصی پر گھرآیا CRPFاہلکار ہلاک

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سی آر پی ایف اہلکار کاقاتل ساتھی سمیت گرفتار: آئی جی پی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail