منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گلمرگ ،سونہ مرگ ،زوجیلا،پیر کی گلی اوردیگر کچھ بالائی علاقوںمیں برف باری اوربارش

آج شام تک برف وباراںکی توقع،13دسمبرتک برف وباراں کاامکان :محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
09/12/2022
A A
سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کرناہ کپواڑہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند ،علاقے میں بجلی کا نام نشان نہیں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹، دسمبر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کشمیر ،خطہ پیرپنچال اور لداخ کے کچھ بالائی علاقوں میں دوران شب ہلکی برف باری ہونے کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقعہ ہوئی ۔تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری اور بارشوں کی توقع ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاکہ 12اور13دسمبر کوبرف وباراں کاپھرامکان ہے ۔اس دوران حالیہ دنوںکے برعکس دوران شب پوری وادی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرریکارڈکیاگیاجبکہ جمعے کے روز آسمان پر بادل چھائے رہے ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایاکہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ کے علاوہ لداخ کے لیہہ میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ۔متعلقہ محکمے نے9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر کے دوران وادی کے میدانی علاقوں میں ایک سے 2 انچ اور بالائی علاقوں میں تقریباً10 انچ تک ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گلمرگ میں 0.6 سینٹی میٹر اور لیہہ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات0.5 سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے جبکہ سونمرگ اور وادی کے کچھ بالائی علاقوں کے علاوہ پیرکی گلی سے برف باری کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ پہلگام میں دوران شب2.0 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کوکرناگ میں جمعے کی صبح تک بارش کے آثار تھے۔دریں اثنا، دوران شب بالائی علاقوںمیں برف وباراں اور رات بادل چھائے رہنے کے درمیان کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ اور جمعرات کودرج درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سری نگرمیں جمعے کی صبح دھند کا خاص موسمی رجحان بھی تھا۔انہوں نے کہاکہ دوران شب کا درجہ حرارت سال کے اس وقت کے لئے سرینگر میں معمول سے1.6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 3.6ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت0.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کےلئے معمول سے 3.9ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درج درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جو معمول سے 0.7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیاجبکہ گزشتہ رات درجہ حرارت منفی2.5ڈگری سینٹی گریڈ تھا،جومعمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پھرکہاکہ جموں اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں9اور10 دسمبر کو وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اورہلکی برفباری متوقع ہے جبکہ اس دوران اونچی جگہوں پر 9سے10 انچ برف پڑ سکتی ہے۔اگرچہ اس دوران کسی بڑی برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے، لیکن محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ9سے10 دسمبر کے دوران سنتھن ٹاپ، مغل روڈ، رازدان پاس، بانڈی پورہ،گریز، زوجیلا پر سطحی نقل و حمل میں عارضی خلل پڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ 12اور13 دسمبر کی رات کو ایک کمزورمغربی ڈسٹربنس کے جموں و کشمیر سے ٹکرانے کی بھی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل میں اس کے زیر اثر بلند مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ اس کے بعد18 نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بڈگام میں پولیس اور عوام کے درمیان میٹنگ کا انعقاد

Next Post

اسلامک یونیورسٹی، میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کی جانب سے صفائی مہم

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
اسلامک یونیورسٹی، میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کی جانب سے صفائی مہم

اسلامک یونیورسٹی، میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کی جانب سے صفائی مہم

کشتواڑ میں آگ کی شبانہ واردات 25 رہائشی  مکان جل کر خاکستر

سری نگر کے راجباغ علاقے میں جمعہ کوبعددوپہربھیانک آگ

پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے” این سی ڈی سی “کی فری اسپوکن انگلش کلاس کا کیا افتتاح

پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے” این سی ڈی سی “کی فری اسپوکن انگلش کلاس کا کیا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail