بشارت رشید
ترال: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کشمیر نے جمعہ کو میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے اشتراک سے صفائی مہم چلائی۔ یہ صفائی مہم اسلامک یونیورسٹی کے آفیسران اور میونسپل کمیٹی کی صدر شمیمہ رینہ کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ مہم کے دوران یونیورسٹی کے طلباء نے میونسپل کمیٹی کے صفائی کرمچاریوں کے ساتھ مل کر دریائے جہلم کے کناروں سے کوڑا کرکٹ ہٹا کر صفائی عمل میں لائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ مہم دریائے جہلم کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے شروع کی گئی تھی۔