بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

پستول،میگزین اور گولیاں برآمد ِممکنہ حملوں کا منصوبہ ناکام:ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل

by Srinagar Mail
18/02/2023
A A
کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کولگام:۸۱،فروری:ملی ٹنٹ کارروائیوں پرروک اورممکنہ حملوں کوناکام بناتے ہوئے کولگام پولیس نے حزب ملی ٹنٹوںکے3معاونین کو اسلحہ وگولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے اور عوام کو ان شرپسندوں سے بچانے کےلئے ایک بڑی کامیابی میں جمعہ کو شام کے تقریباً 5بجکر19منٹ پر، پولیس چوکی ہاتھی پورہ اورپولیس تھانہ بیہی باغ کی پولیس پارٹیوں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب کے3 دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولیاں برآمد کیں۔انہوںنے بتایاکہ غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود اپنے ساتھ لے جانے والے ملک دشمن عناصر کے بارے میں ایک قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر، کولگام پولیس نے دادرکوٹ، عالم گنج کراسنگ پر ایک مخصوص ناکا قائم کیا۔ ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل کے مطابق ایک موٹرسائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK22-8034کو وہاں موجود پولیس پارٹیوں نے روک لیا۔موٹراور مذکورہ مشتبہ افراد کی تلاشی کے دوران ایک پستول،2میگزین اور گولیوں کے13 راو¿نڈز برآمد ہوئے۔انہوںنے کہاکہ تینوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان سے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہیں اور دہشت گرد تنظیم کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد عباس وگے ولد محمد رمضان وگے ساکنہ وویان، امام صاحب،گوہر شفیع میر ولد محمد شفیع میر ساکنہ ڈی کے پورہ شوپیاںاورنثار رحمن شیخ ولد عبدالرحمن شیخ ساکنہ ڈی کے پورہ شوپیاںکے بطورہوئی ہے۔ ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل نے کہاکہ حزب ملی ٹنٹوںنے ان تینوں ساتھیوںکوسیکورٹی میں رہنے والے افراد اورپولیس پر حملے کرنے کاکا م سونپاتھا،اور ان کی گرفتاری سے کولگام پولیس نے ملی ٹنٹ کارروائیوں اورممکنہ حملوں کے منصوبے کوناکام بنادیاہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 05/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بیہی باغ کولگام میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈی ایس پی دیویندر کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

Next Post

راجوری سے ریاسی جارہی بس راستے میں حادثے کی شکار

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post

راجوری سے ریاسی جارہی بس راستے میں حادثے کی شکار

معاشرے میں خواتین کا کردار، ماگام ہائر سکینڈری اسکول ایک پروگرام کا اہتمام

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

مودی حکومت میں دہشت گردی، شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی کی وجہ سے تشدد میں 80 فیصد کمی: امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail