جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم کا3روزہ دورہ جموں وکشمیر شروع

سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی عمل کا ہوگامکمل احاطہ ،لیفٹنٹ گورنر ،چیف سیکرٹری اوراعلیٰ پولیس وسیول حکام کیساتھ ہونگی اہم میٹنگیں منعقد

by Srinagar Mail
28/02/2023
A A
مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم کا3روزہ دورہ جموں وکشمیر شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸۲،فروری:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کو جموں و کشمیر کے 3 روزہ دورے پر منگل کوجموں پہنچ گئی تاکہ مجموعی سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج اور کشمیری پنڈتوں،پاکستان اور پاکستانی زیر کنٹرول کشمیرکے مہاجرین ورفیوجیوں اوربے گھر ہوئے افراد سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر کا3روزہ دورہ کرنے والی اعلیٰ سطحی ٹیم کی سربراہی مرکزی وزارت داخلہ میں تعینات جوائنٹ سیکرٹری برائے امورجموں وکشمیر اور لداخ پرشانت لوکھنڈے کررہی ہے ۔میڈیا رپورٹس مطابق اعلیٰ سطحی ٹیم 28فروری بروز منگل کوتین روزہ دورے پر جموں وکشمیر پہنچی اوریہ ٹیم 2مارچ کوواپس نئی دہلی پہنچنے کے بعداپنی جائزہ رپورٹ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کوپیش کرے گی ۔رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ مرکزی وزارت داخلہ کے حکام کی ٹیم راج بھون جموںمیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کرے گی اور ثانی الذکر سے جموں و کشمیر کی ترقی اور سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔اس میٹنگ کے دوران سیکورٹی کی صورتحال اور خاص طور پر وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج اور دیگر مرکزی معاونت والی اسکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی وزارت داخلہ میں تعینات جوائنٹ سیکرٹری برائے امورجموں وکشمیر اور لداخ پرشانت لوکھنڈے کی سربراہی میں یہ اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے ساتھ جموں و کشمیر سے متعلق امور بشمول انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کے سامنے وقتاً فوقتاً پیش کردہ تقاضوں پر علیحدہ میٹنگ کرے گی۔یہ ٹیم مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ بھی میٹنگ کرے گی اور ترقی، سیاحت، صنعت اور کشمیری پنڈت تارکین وطن ،پاکستان اور پاکستانی زیر کنٹرول کشمیرکے مہاجرین ورفیوجیوں اوربے گھر ہوئے افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کرے گی۔ لیفٹنٹ گورنر،چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران یہ اعلیٰ سطحی ٹیم مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں پر پیشرفت اور وقت پر کاموں کی تکمیل کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ تارکین وطن اور دیگر پناہ گزینوں کے مسائل کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں اعلیٰ سطحی ٹیم کے شیڈول اور سرگرمیوں کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ یکم مارچ کو مرکزی وزارت داخلہ کی دورہ کرنے والی یہ ٹیم سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ میٹنگ میں دیگر حکام کے علاوہ ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) آر کے گوئل اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ بھی شامل ہوں گے۔اس میٹنگ میں جموں و کشمیر خاص طور پرکشمیر وادی میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سیکورٹی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاکہ کشمیر وادی میں ملی ٹنسیکے خلاف کارروائیاں زوروں پر ہیں اور متعدد ملی ٹنٹوں بشمول مختلف تنظیموں کے اعلیٰ کمانڈروں کو ختم یا گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں وادی کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں اوور گراو¿نڈ ورکرز (OGWs) نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔غور طلب ہے کہ حال ہی میں، مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں جموں و کشمیر کے کچھ اضلاع سے مرحلہ وار فوج کی منتقلی اور اس کی جگہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی تعیناتی کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ تاہم، جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ وزارت داخلہ کی ٹیم کی میٹنگ میں یہ مسئلہ زیر بحث آنے کا امکان نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کاتین روز دورہ مکمل کرنے کے بعدوزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم 2مارچ کونئی دہلی پہنچے گی اور اپنی تفصیلی جائزہ رپورٹ مرکزی وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اونتی پورہ میں مسلح تصادم اختام پزیرترال اور پلوامہ کے 2 ملی ٹینٹ مارے گئے۔فوجی اہلکار ہلاک

Next Post

تقریباً40سال بعدSKIMSصورہ سری نگرکی خود مختاری ختم

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

Next Post

تقریباً40سال بعدSKIMSصورہ سری نگرکی خود مختاری ختم

اسمبلی انتخابات عوام اورحکومت کے درمیان رابطے کے فقدان کاواحد حل

مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم کا3روزہ دورہ جموں وکشمیر شروع

منگل کے روزجموں وکشمیر کے دورے پر پہنچی مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیم3روزکیلئے جموںمیں خیمہ زن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail