سری نگر//سرحدی ضلع کپواڑہ میں مفرور ایس پی اوراور اُس کے ساتھی کو اشتہاری قرار دینے اور پتہ دینے والے کو انعام سے نوازانے کے چند گھنٹوں کے بعدہی دونوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور ایس پی ا و اور اُس کے ساتھی کو تلاش کرنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کپواڑہ کے کئی علاقوں میں ایس پی اور اُس کے ساتھی کی تصاویر بھی چسپاں کی گئیں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد دونوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے چُرائے گئے دو ہتھیار بھی برآمد کرکے ضبط کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر راشد زرگر کی حفاظت پر تعینات ایس پی او اور اُس کا ساتھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہتھیاروں سمیت لاپتہ ہو گئے تھے۔