سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے کام کاج اور آڈِٹ پارس کے تصفیے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ڈاکٹر اَصغر سامون نے پولی تکنیک کالجوں او رآئی ٹی آئی کے پرنسپلوں اور سپر اِنٹنڈنٹوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے اَپنے اِداروں میں روزمرہ کے کاربار سے متعلق کورسوں کو شروع کریں ۔اُنہوں نے اُنہیں تدریس کے جدید آلات اِستعمال کرنے کی بھی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کہا کہ پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی اِدارے طلباء کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے پرنسپلوں اور سپر اِنٹنڈنٹوں سے کہا کہ وہ مارکیٹنگ اور ترغیبی تقریروں کے کورسوں کوشروع کریں تاکہ طلباء کو ان فنون سے باہنر بنایا جاسکے جو انہیں آسانی سے ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔اُنہوں نے اَفسران کوہدایت دی کہ وہ تمام آئی ٹی آئیز اور پولی تکینکوں میں موجود کار پینٹری ٹریڈ کے سلسلے میں ووڈ ٹیکنالوجی کے کورس شروع کریں تاکہ طلباء ووڈ کیلی گرافی کافن اور ووڈ کرافٹنگ کے دیگر جدید کاموں سے واقف ہوسکیں۔اُنہوں نے پرنسپلوں اور سپر اِنٹنڈنٹوں سے کہا کہ وہ اِداروں میں کریڈٹ بیسڈ کو یکولم سسٹم شروع کرنے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیں تاکہ طلباء اِن اِداروں سے فارغ التحصیل کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اَپنے اِداروں میں تمام جدید تکنیکی آلات نصب کریں تاکہ طلباء کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی دُنیا کے مطابق تربیت دی جاسکے۔ڈاکٹر اَصغر سامون نے اِن اِداروں میں داخلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کی تمام رہ گئی نشستوں کو پُر کیا جائے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِن تجارتوں کی پیشکش کر کے ڈراپ آئوٹ کی شرح کو کم کریں۔اُنہوں نے آڈِٹ پارس کے تصفیے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آڈِٹ کسی بھی اِدارے میں مالیاتی نظم و ضبط لاتا ہے اور اِس لئے تمام اِداروں کے سربراہان پر لازم ہے کہ وہ اَپنے اَپنے اِداروں میں کارکردگی لانے کے لئے اسے جمع کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ احتساب اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آڈِٹ کا عمل ایک مؤثر طریقہ ہے۔