سرینگر:۹ فروری
جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 771کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ سات مریض فوت ہوئے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں منگل کے روز 172افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 22، بڈگام میں 62، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 20، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 28، کولگام میں 16اور شوپیاں میں تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 238، اُدھم پور میں 20، راجوری میں اٹھارہ ، ڈوڈہ میں 58، کٹھوعہ میں اٹھارہ ، سانبہ میں پانچ ، کشتواڑ میں چار ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 36اور ریاسی میں 7افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ علاوہ ازیں منگل کے روز مزید 3330افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 1297جموں ڈویژن اور 2033کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ ابتک 431019افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وقت جموں وکشمیر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12358ہیں۔ کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56,021کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,08,78,223تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,48,105معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے12,358(صوبہ جموں میں 4,074 اور کشمیر صوبے میں8,284)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,31,019اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,728تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,412کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,316کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,19,85,908ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 08؍فروری 2022ءکی شام تک2,15,37,803نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,48,105 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک58,95,983افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں30,476اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔12,358فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,36,688اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,11,733اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں172ضلع بارہمولہ میں22 ،بڈگام میں62، پلوامہ ضلع میں12،ضلع کپواڑہ میں 20،ضلع اننت ناگ میں 24،ضلع بانڈی پورہ میں04،ضلع گاندربل میں28اور ضلع کولگام میں16اور ضلع شوپیان میں 03نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں238،ضلع اودھمپور میں 20،ضلع راجوری میں18،ضلع ڈوڈہ میں58،ضلع کٹھوعہ میں 18،ضلع سانبہ میں 05،ضلع کشتواڑ میں 04،ضلع پونچھ میں04، ضلع رام بن میں36اور ضلع رِیاسی میں07نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔