سید اعجاز
ترال //ٹاون ہال ترال میں آج محکمہ آر ڈی ڈی کی جانب سے دہی نمائندوں کے لئے پی آرآئی ایلو کیشن کے حوالے سے ایک جانکاری کیمپ منعقد ہو اہے جس میں پنچوں،سرپنچوں ،بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران نے شرکت کی ہے ۔اس دوران میٹنگ میں ADDCپلوامہ ڈاکٹر عبد العزیزاے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر فرخت احمدنے یہاں موجود پنچوں سر پنچوں کے علاوہ بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران کوپی آر آئی بجٹ ایلوکیشن کے حولاے حاضرین جانکاری دی ہے پروگرام نے موجود دہی نمائندوں نے افسران مختلف معاملات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی ہے۔اس دوران ڈاکٹر عبدالعزیز نے بتایا اس پروگرام میں داڈسرہاور ترال کے تمام دہی نمائندوں نے شرکت کی ہے ۔انہوں نے بتایا اس پروگرام کا مقصد ہے کہ سال2022-23کے بجٹ ائیریا پلان بنا رہے اس کو کس طرح بنایا جائے تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ضلع میں1500سے زیادہ پنچ وارڈس ہیں جہاں کل313پنچ موجود ہیں جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو شکایت ہوگی ۔بٹ نور ترال کے کھیل میدان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی جانکاری نہیں تاہم وہ معاملے کو دیکھ لیں گے ۔