منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کورونا وائرس کا قہر جاری:ـ جموں وکشمیر میںمزید7مریض لقمہ اجل

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران547 افراد کی رپورٹ مثبت ،2258 مریض شفایاب

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید8ہلاکتیں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر:11 فروری

جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 547 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران سات مریض فوت ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 547 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔انہوں نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر ضلع میں 103افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 16، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 17، کپواڑہ میں 28، اننت ناگ میں گیارہ ، بانڈی پورہ میں 15، گاندربل میں 19، کولگام آٹھ اور شوپیاں میں ایک شخص کو اس وائرس میں مبتلا پایا گیا۔جموں ضلع میں سب سے زیادہ 176 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں تیرہ ، راجوری نو ، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں 17، سانبہ میں بارہ ، کشتواڑ میں بارہ ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 39اور ریاسی میں تین افرادکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں مزید 2258 صحت یاب ہوئے جن میں سے 662 جموں اور 1596 تعلق رکھتے ہیں۔جموں وکشمیر میں میں فی الوقت 8512 ایکٹیو کیسز ہیں۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 52,941کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,09,83,824تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,49,333معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے8,512(صوبہ جموں میں 3,288 اور کشمیر صوبے میں5,254)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,36,082اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,739تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,419کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,320کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,21,35,755ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10؍فروری 2022ء؁کی شام تک2,16,86,422نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,49,333 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک59,22,581افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,962اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔8,512فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,38,227اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,41,141اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں103ضلع بارہمولہ میں16 ،بڈگام میں22، پلوامہ ضلع میں17،ضلع کپواڑہ میں 28،ضلع اننت ناگ میں 11،ضلع بانڈی پورہ میں15،ضلع گاندربل میں19اور ضلع کولگام میں08اور ضلع شوپیان میں 01نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں176،ضلع اودھمپور میں 13،ضلع راجوری میں09،ضلع ڈوڈہ میں22،ضلع کٹھوعہ میں 17،ضلع سانبہ میں 12،ضلع کشتواڑ میں 12،ضلع پونچھ میں04، ضلع رام بن میں39اور ضلع رِیاسی میں03نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموںوکشمیر اِی۔ گورننس کے ماڈلوں میں ترقی کر رہا ہے

Next Post

ٹاون ہال ترال ترال میں آر ڈی ڈی محکمے کا جانکاری کیمپ منعقد

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
ٹاون ہال ترال ترال میں آر ڈی ڈی محکمے کا جانکاری کیمپ منعقد

ٹاون ہال ترال ترال میں آر ڈی ڈی محکمے کا جانکاری کیمپ منعقد

ہماری حکومت مسلم بہن۔ بیٹیوں کے ساتھ ہے

ہماری حکومت مسلم بہن۔ بیٹیوں کے ساتھ ہے

جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ،گزشتہ دو برسوں سے کشمیر کے حالات بہترہورہے ہیں: نائب صدر ہند

جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ،گزشتہ دو برسوں سے کشمیر کے حالات بہترہورہے ہیں: نائب صدر ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail