جموں و کشمیر پولیس نے گاڑی چرانے والے2 افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے4 گاڑیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کچھ افراد کی طرف سے گاڑیاں چرانے کی ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے2 گاڑیاں اور 2موٹر سائیکل بر آمد کئے۔پولیس نے گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار افراد کی شناخت ساحر امین ڈار ولد محمد امین ڈار ساکن کرسو راجباغ سری نگر اور امتیاز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکنہ عقل میر خانیار سری نگر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائیں تاکہ ایسے واقعات کو پیش آنے سے روکا جا سکے۔