شہر سرینگر میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان مونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاطمے یا ٹھکانے پر لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کی جارہی ہے اور ممکنہ طورپر ایک دن میں 200 کے قریب کتوں کی نسبندی عمل میں لائی جارہی ہے۔مونسپل کارپوریشن کے ایک اعلی آفیسر نے کے این ایس کو بتایا کہ ہم شوہاما اور ٹینگ پورہ میں نس بندی کی دو جدید سہولیات بنانے جا رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ چھ سے آٹھ ماہ کے اختتام تک ہم سری نگر میں آوارہ کتوں کی 70 سے 80 فیصد آبادی کو نسبدی کے ذریعے سے پاک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور یہ دو سہولیات کے قیام عمل میں لانے سے تقریباً 15 آپریشن تھیٹر ہم بنانے کے قابل ہو جائے گے جن میں روزانہ 200 سے زائد آوارہ کتوں کی نسبندی کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کینلز بھی بنائیں گے اور آوارہ کتے پکڑنے کے لیے افرادی قوت بھی لگانے جارہے ہیں۔ایک اور آفیسر نے بتایا کہ مونسپل کارپوریشن اگلے چند مہینوں میں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے بیڑے کو تین گنا بڑھانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور کارپوریشن 200 اور گاڑیاں شامل کریں گی تاکہ پورے سری نگر میں گھر گھر کچرا جمع کیا جا سکے جبکہ کارپوریشن تمام کھلے کچرے کے کنٹینرز کو بھی بند کرنے جا رہی ہیں اور یہ اقدامات کھلے کچرے کو آوارہ کتوں کی افزائش گاہ میں تبدیل ہونے سے روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدد وجوہات کی وجہ سے ماضی میں نسبندی کے/116