کمشنر سیکرٹری پارکس ، گارڈنز اینڈ فلوریکلچر شیخ فیاض احمد نے آج یہاں ایمپوریم گارڈن میں محکمہ فلوریکلچر کے کام کاج کے حوالے سے ایک وسیع جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، ایگزیکٹو انجینئر اور محکمہ کے تمام اضلاع کے افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر سیکرٹری کو ٹیولپ شو 2022 کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں مختلف سرگرمیوں ، جاری اور نئے کاموں کی طبعی اور مالی حالت ، مرکزی اسپانسر شدہ سکیموں کی حیثیت ، عدالتی مقدمات کی صورتحال ، پارکوں اور باغات کی دیکھ بھال کی صورتحال، آنے والے سیاحتی سیزن کے حوالے سے تیاری ، گارڈن /پارکس کے انٹری ٹکٹنگ سسٹم کے حوالے سے ای ۔ این آئی ٹی کی حیثیت اور ابھرتی ہوئی نوعیت کے بہت سے دیگر مسائل کے بارے میں بتایا گیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ آنے والے سیاحتی سیزن بالخصوص ٹیو لپ شو 2022 کیلئے پیشگی تیاریاں کریں ۔ ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر نے مختلف سرگرمیوں خاص طور پر ٹیو لپ گارڈن کے حوالے سے بتایا جہاں اس سال 15 لاکھ ٹیو لپ بلب نمائش کیلئے رکھے جائیں گے ۔