اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر حملہ: اسٹاک منڈیوں میں مندی، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

by Srinagar Mail
25/02/2022
A A
روس کا یوکرین پر حملہ: اسٹاک منڈیوں میں مندی، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لنڈن/یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ہے جب کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ٹوکیو اور سول کی حصص مارکیٹ میں دو فیصد جب کہ ہانگ کانگ اور سڈنی میں تین فی صد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جب کہ روس کی جانب سے تیل کی فراہمی میں ممکنہ تعطل کے پیشِ نظر فی بیرل تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی ربل کی قیمت میں پانچ فی صد تک کمی رپورٹ ہوئی ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرقی یوکرین میں عام شہریوں کا تحفظ ضروری ہے۔روس امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر ماسکو کی سیکیورٹی ضمانتوں کی پیشکش اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روکنے کے روسی مطالبے کو نظرانداز کرنے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔یوکرین اور روس کے درمیان تنازعات کی تاریخ طویل ہے اور حالیہ بحران کی جڑیں بھی اسی تاریخی تناظر میں پیوست ہیں۔البتہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کے یوکرین پر حملے کو ”بلااشتعال اور غیر منصفانہ” قرار دیا ہے۔پوٹن کے اس اعلان کے بعد ٹوکیو کی نکی 225 مارکیٹ دو فیصد، ہانگ کانگ کی ہینک سینگ مارکیٹ میں 2.8 فی صد اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.9 فی صد گراوٹ رپورٹ ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ روسی حملے اور مغربی پابندیوں سے یورپی معیشتوں کے مقابلے میں ایشیائی معیشتوں کو کم خطرہ ہے۔لیکن روس کی جانب سے سپلائی میں خلل کی صورت میں تیل درآمد کرنے والے ممالک کو ایندھن کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے کیوں کہ روس تیل پیدا کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ادھر سول کی اسٹاک مارکیٹ بھی 2.6 فی صد جب کہ سڈنی کی مارکیٹ میں 3.1 فی صد کی کمی رپورٹ ہوئی، اسی طرح نیوزی لینڈ کی مارکیٹ میں 2.8 فی صد اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی مندی دیکھی گئی۔روسی حملے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 3.5 فی صد کا اضافہ ہوا ہے اور ستمبر 2014 کے بعد پہلی مرتبہ یہ 100 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگئی ہے۔یوکرین پر حملے کے اثرات سونے کی مارکیٹ پر بھی دکھائی دیے ہیں اور سونے کی قیمت میں ایک اعشاریہ سات فی صد اضافے کے بعد یہ جنوری 2021 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اقوام متحدہ کی روس سے فوجیں واپس بلانے کی اپیل، نتائج تباہ کن ہونے کا انتباہ

Next Post

دنیا روس سے اس کا حساب پوچھے گی: بائیڈن

Related Posts

فرضی دستاویزات پر نوکری حاصل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکارسمیت تین کے خلاف مقدمہ درج

سکینہ اِیتو نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال سری نگر میں

سکینہ اِیتو نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال سری نگر میں

جاوید احمد رانا نے گجر بکروال ہوسٹلوں میں اَپ گریڈیشن کی ہدایت دی

جاوید احمد رانا نے گجر بکروال ہوسٹلوں میں اَپ گریڈیشن کی ہدایت دی

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پسماندہ طبقوں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پسماندہ طبقوں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے نور آباد کولگام میں متعدد واٹر سپلائی سکیموں کیلئے سی آر ڈبلیو ایم کا اِفتتاح کیا

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

آئی آئی سی ٹی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11,000 قالین بُننے والوں کی مہارت کو اَپ گریڈ کیا

Next Post
دنیا روس سے اس کا حساب پوچھے گی: بائیڈن

دنیا روس سے اس کا حساب پوچھے گی: بائیڈن

پاکستانی وزیراعظم کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات،یوکرین سمیت جنوب ایشیا کی صورتحال پرتبادلہ خیال

پاکستانی وزیراعظم کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات،یوکرین سمیت جنوب ایشیا کی صورتحال پرتبادلہ خیال

برف باری کے تین روز گزر جانے کے باجوداونتی پورہ کے نصف درجن گائوں میں سپلائی بحالی نہیں ،عوام پریشان

برف باری کے تین روز گزر جانے کے باجوداونتی پورہ کے نصف درجن گائوں میں سپلائی بحالی نہیں ،عوام پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail