ہفتہ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

گرینیڈ دھماکے میں19سالہ زخمی طالبہ دم توڑبیٹھی

by Srinagar Mail
08/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

شہر سری نگرکے حضرت بل علاقہ میں منگل کی صبح اُسوقت صف ماتم بچھ گئی ،جب اتوارکے روز سیول لا ئنز میں امیراکدل پُل کے نزدیک ہوئے گرینیڈ دھماکے میں شدیدزخمی ہونے والی ایک مقامی جواں سالہ دوشیزہ کے فوت ہونے کی خبریہاں پھیلی ۔19سالہ مہلوک دوشیزہ رافعہ کی آخری رسومات میں بڑی تعدادمیں لوگ شامل ہوئے ۔خیال رہے اس گرینیڈ دھماکے میں اتوار کوایک معمر شہری کی موت واقعہ ہوئی جبکہ تین درجن کے لگ بھگ افرادزخمی ہوئے تھے ،جن میں حضرت بل کی دوشیزہ بھی شامل تھی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہر سری نگرکے سیول لائنز علاقہ میں امیراکدل کے نزدیک مصروف سڑک ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر تقریباً 4 بجکر20 منٹ پر ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور33 عام شہری زخمی ہوئے تھے ،تاہم زخمیوںمیں شامل نوہٹہ کارہنے والا70سالہ بزرگ شخص محمداسلم مخدومی اتوارکوہی زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھاجبکہ باقی زخمی صدر اسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ان زخمیوںمیں شامل12ویں جماعت پاس کرچکی طالبہ پیرکی صبح اسپتال میں داعی اجل کولبیک کہہ کر اپنے والد ،والدہ اوردیگر اہل خانہ کوداغ مفارقت دے گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ اتوار کی دوپہر ایک گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی ایک 19 سالہ طالبہ رافعہ بنت نذیر احمد ٹنڈہ ساکن حضرت بل سری نگر پیرکی صبح ایس ایچ ایم ایس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس، ڈاکٹر کمل جیت سنگھ نے کہاکہ زخمی دوشیزہ صبح 8بجے کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔جواں سالہ طالبہ کی موت واقعہ ہونے کے بعداتوار کوہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پرہوئے گرینیڈ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد2ہو گئی ۔ جب نوجوان طالبہ رافعہ کی میت کوصدراسپتال سے آبائی گھرواقع حضرت بل پہنچایاگیاتووہاںکرام مچ گیا،اور مہلوک دوشیزہ رافعہ کی آخری رسومات میں بڑی تعدادمیں لوگ شامل ہوئے ۔اس دوران معلوم ہواکہ گرینیڈدھماکے بعدپولیس نے کچھ افرادکوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا۔ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شام پولیس نے دھماکے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔خیال ر ہے پولیس چیف دلباغ سنگھ نے اس گرینیڈ حملے کی مناسبت سے اتوار کوکہاتھاکہ دستی بم کاحملہ کرنے والوںکے بارے میں اہم سراغ پولیس کومل گئے ہیں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈی ڈی سی 15 اگست تک اپنے اضلاع کے تمام گاؤں کو ’’ سوچھ گرام ‘‘ بنائیں :چیف سیکریٹری

Next Post

خواتین کے عالمی دِن پر لیفٹنٹ گورنر کا پیغام

Related Posts

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

شعبہ اردو، کشمیر یونی ورسٹی کی جانب پروفیسر قدوس جاوید کے تین توسیعی خطبات کا انعقاد۔

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post
خواتین کے عالمی دِن پر  لیفٹنٹ گورنر کا پیغام

خواتین کے عالمی دِن پر لیفٹنٹ گورنر کا پیغام

گرینیڈ دھماکے میں19سالہ زخمی طالبہ دم توڑبیٹھی

سرکارزرعی سیکٹر کو بڑھاوا دینے کیلئے کوشاں

عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کی امید: ڈاکٹر نوید

عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کی امید: ڈاکٹر نوید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail