سری نگرجموںقومی شاہراہ پر واقع قصبہ ادھم پور میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر بدھ ک دوپہرہوئے ایک زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8سالہ بچے سمیت15افراد زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواکہ سلاتھیہ چوک اودھم پورمیں آئی ای ڈی یعنی بارودی سرنگ دھماکہ تھا،جسکی زدمیں آکرایک شہری ازجان ہوگیا اوردیگرہندرہ زخمی ہوگئے ۔تاہم انہوںنے کہاکہ یہ زیادہ طاقتوردھماکہ نہیں تھا،اوراس حوالے سے مزیدتحقیقات جاری ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر میں اتوار کوہوئے گرینیڈ دھماکے ،جس میں ایک طالبہ سمیت2افرادازجان اوردیگر30زخمی ہوگئے ،کے 3 روز بعدسری نگرجموںقومی شاہراہ پر واقع قصبہ ادھم پور میں بدھ کوتقریباًایک بجے مصروف ترین بازارمیں ایک زورداردھماکہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا دوپہر ایک بجے کے قریب سلاتھیہ چوک میں اُس جگہ ہواجہاں سبزیوں سمیت متعدد اشیاءفروخت کرنے والے چھاپڑی فروشوں نے اپنی ہتھ گاڑیاں رکھی ہوئی تھیں۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ دھماکہ سلاتھیہ بازارمیں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہرہوا۔انہوںنے کہاکہ دھماکے کی زدمیں آکرایک شہر ی ہلاک اور15دیگرزخمی ہوگئے ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ایس ایس پی اودھم پور ونود کمار نے کہاکہ ادھم پور شہر میں ایک دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں چندایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایس ایس پی اودھم پور نے بتایاکہ زخمیوں کو ادھم پور کے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اُن کامزیدکہناتھاکہ تمام زخمیوں کو ادھم پور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے اور چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔چیف میڈیکل آفیسراودھم پور ڈاکٹر کے سی ڈوگرا نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور14 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مستحکم ہے۔اودھم پور کے ممبرپارلیمنٹ اورمرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اودھم پور میں تحصیلدار آفس کے قریب ریہاری کے قریب ہوئے دھماکے میں ایک شہری کی جان گئی، 13 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں ڈی سی کے ساتھ منٹ منٹ کی بنیاد پر رابطے میںہوں۔ڈاکٹرجتندرنے کہاکہ دھماکے کی اصل وجہ اور اصلیت پر کام کیا جا رہا ہے،کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا بہت جلد ہے۔دریں اثناءایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواکہ سلاتھیہ چوک اودھم پورمیں آئی ای ڈی یعنی بارودی سرنگ دھماکہ تھا،جسکی زدمیں آکرایک شہری ازجان ہوگیا اوردیگرہندرہ زخمی ہوگئے ۔اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے جموںمیں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادھم پور ضلع کے سلاتھیا چوک میں دھماکہ جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے وہ ایک آئی ای ڈی کی وجہ سے ہوا تھا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ تھا، تاہم اس کا اثر زیادہ نہیں تھا۔ اس معاملے پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔