جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کو ہری جھنڈی،متعدد ترقیاتی کاموں کی انتظامی منظوری

by Srinagar Mail
16/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظور ی دی کہ زمین کے مختلف پارسلوں کو عوامی مقاصد کے لئے منتقل کیا جائے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، مشیر راجیور رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ میں 144 کنال 12مرلہ اراضی کو یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور جموںوکشمیر میںارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حق میں منتقل کرنے کو منظور ی دی ۔اِس فیصلے کا مقصد کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال ، ریسلنگ اور ایتھلیٹکس کھیلوں کے لئے معیاری کھیل بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا اور کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع کو ہندوستان کے کھیل نقشے پر لانا ہے۔سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر تخمینہ لاگت 58.23 کروڑ روپے ہوگی اور مقامی کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔مزید یہ کہ ضلع شوپیان میں نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے محکمہ صنعت و حرفت کے حق میں 740 کنال 9.5مرلہ اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی ۔ آنے والی اِنڈسٹریل اسٹیٹ علاقے میں معاشی سرگرمیوں اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گی اور نوجوانوں کو کاروباری اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔اِنتظامی کونسل نے میڈیسٹی کے قیام کے لئے محکمہ صنعت و حرفت کے حق میں 750 کنال اراضی کی منتقلی کو منظور ی دی ۔اِس خطے میں میڈیسٹی کو فعال کرنے سے عالمی معیار کا صحت دیکھ ریکھ بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات میسر ہوںگی ۔ اِس کے علاوہ میڈیکل اور فارما پروفیشلنوں ، مقامی فارماسسٹ اور دکانداروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں آج یہاں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انتظامی منظوری دی گئی ۔ میٹنگ میں لفٹینٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لفٹینٹ گورنرکے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی ۔ انتظامی کونسل نے گجر نگر اور ڈوگرہ ہال جموں میں موجودہ سلاٹر ہاوس کو 21.88 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے جدید بنانے کی منظوری دی ۔ یہ پروجیکٹ انسانی استعمال کیلئے صحت بخش گوشت کی دستیابی کو یقینی بنائے گا اس کے علاوہ فضلے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے ، علاقے میں آلودگی کی جانچ اور پلیوشن کنٹرول بورڈ ( پی سی بی ) اور این جی ٹی جیسے ریگولیٹری اداروں کے خدشات کو دور کرنے کے علاوہ جدید کاری کا کام 12 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ مزید براں انتظامی کونسل نے موجودہ بس سٹینڈ ڈوڈہ میں 32.46 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کثیر منزلہ پارکنگ کی تعمیر کو بھی منظوری دی ۔ یہ پروجیکٹ 9526.05 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے گا اور اس میں ایک وقت میں 136 کاریں اور 20 بسیں پارک کرنے کی گنجائش ہو گی ۔ مزید براں وہاں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے 36 دکانیں بھی تعمیر کی جائیں گی اور یہ پروجیکٹ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا ۔ اسی طرح رام بن میں 22.44 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کثیر منزلہ بس سٹینڈ کی تعمیر کو بھی انتظامی منظوری دی گئی ۔ یہ پروجیکٹ رام بن شہر میں بھیڑ کو کم کرنے ، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور علاقے کو ایک متحرک اقتصادی مرکز کے طور پر ترقی دینے کیلئے اضافی پارکنگ کی جگہیں بنائے گا ۔ یہ پروجیکٹ 5033 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جس میں گراؤنڈ فلور پر 20 بسیں اور پہلی منزل پر 50 ہلکی موٹر گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہو گی اسے دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چرسو اونتی پورہ میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

Next Post

واگیلا بارہ مولہ میں زمین کھسکنے سے 2 افراد از جان،2 دیگر زخمی

Related Posts

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

ملک میں لاگونئی تعلیمی پالیسی مہاتما گاندھی جیسے بصیرت آمیز رہنماﺅں کی تعلیمات پر مبنی

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

کھرہامہ کپوارہ میں7سالہ کمسن بچی کا بے دردانہ قتل ،گلا کٹی لاش ایک شڈ سے برآمد

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

Next Post

واگیلا بارہ مولہ میں زمین کھسکنے سے 2 افراد از جان،2 دیگر زخمی

سرینگر کے نوگام میں مسلح تصادم  3جنگجو جاں بحق /ریل خدمات معطل

سرینگر کے نوگام میں مسلح تصادم 3جنگجو جاں بحق /ریل خدمات معطل

شکار گاہ ترال میں تیندے نے کشمیری ہانگل کو ہلاک کیا

شکار گاہ ترال میں تیندے نے کشمیری ہانگل کو ہلاک کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail