سید اعجاز
ترال// جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کی ہائر سکنڈری سکول لرگام میں تین سال بعد پولٹیکل سائنس کے مضمون کو پڑھانے کا، سلسلہ بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مزکورہ مضمون کو پڑھنے کے خواہش مند طلباء شدید پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔طلباء نے بتایا نہ ہی یہاں مضمون کو پڑھایا جاتا ہے اور نہ ہی ہمیں دوسری ہائرسکنڈری سکول میں جانے کی اجازت دی جا، رہی ہے۔جس کی وجہ سے یہ طلباءاور ان کے والدین پریشانیوں میں مبتلا ہوئے۔اس حوالے سے چیف ایجو کیشن افسر پلوامہ عبدل الحی رفیقی نے سید اعجاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لرگام ترال ہائر سیکنڈری سکول میں پولٹکل سائنس مضمون کا پوسٹ سرکار کی جانب سے منظور نہیں جس بنیاد پر یہاں ہم یہ مضمون نہیں پڑھا سکیں گے۔انہوں نے کہا گزشتہ تین سال کس، طرح یہاں انتظام ہوا ہے یہ ہمیں معلوم نہیں ہے انہوں نے کہا خواہش مند طلباء کسی اورہائر سکنڈری میں تعلیم حاصل کر، سکتے ہیں