سید اعجاز
سری نگر، : جموں و کشمیر کی حکومت نے کہا کہ ان کا رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور این وائی سی اسکیم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایک ٹویٹ میں، DIPK J&K نے بتایا کہ یہ واضح کرنے کے لیے ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کا ایسے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جو رہبر خیل، رہبر جنگلات اور NYC اسکیم کے تحت کام کر رہے ہیں،” اس نے ٹویٹ کیا۔اس سے قبل، یہ اطلاعات تھیں کہ حکومت نے رہبر خیل، رہبر-جمگلات اور NYC اسکیم کے تحت کام کرنے والے تمام ملازمین کو فارغ کر دیا ہے اور پوسٹوں کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔جس کے خلاف اتوار کے روز ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے زور دار احتجاج کر کے اس، فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ ہے جبکہ بیشتر سیاستدانوں نے بھی شدید برہمی کااظہار کیا ہے