سرینگر 29 نومبر// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بارہ مولہ پولےس نے کنز علاقے مےں ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ ماد ہ اور نقدی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔معمول کی چےکنگ کے دوران تھانہ پولےس کنزر کی پولےس پارٹی نے ہددو پنزو کنزر گاوَ ں مےں اےس ڈی پی او کنزر ہلال خالق کی سربرائی مےں اےک شخص کو مشتبہ حالت مےں دےکھا جنہو ں نے پولےس پارٹی کو دےکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی ۔دوران تلاشی اس کے قبضے سے تقریباً 500 سو گرام برا¶ن شوگر اور نقدی 6000 ہزار روپئے بر آمد ہوئی۔ اس کی شناخت فارو ق احمد مےر ولد غلام محی الدےن مےر ساکن زسپورہ ٹنگمرگ کے طو ر پرہوئی ہے۔ تھانہ پولےس کنزر بارمولہ نے اس سلسلے مےں کےس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔